73 برس میں زیر جاموں کے اشتہار کے لیے ماڈلنگ

،تصویر کا ذریعہCALVIN KLEIN
اداکارہ لوریئن ہٹن 73 برس کی عمر میں کیلون کلائن کمپنی کے زیر جاموں کے اشتہار میں شامل ہوئی ہیں جس سے فیشن انڈسٹری میں عمردرازی کے سوال پر پھر سے بحث چھڑ سکتی ہے۔
ایک منٹ کی اشتہاری ویڈیو میں معروف ہالی وڈ کی فلم 'امریکن جیگولو' کی سٹار اداکارہ لوریئن کو کرسٹن ڈنسٹ اور رشیدہ جونز کے ساتھ زیر جاموں کی ماڈلنگ کرتی نظر آتی ہیں۔
اس اشتہار کو صوفیہ کوپولا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور ووگ میگزین نے اس کی یہ کہہ کر تعریف کی ہے کہ 'زیر جامہ ملبوسات کے اشتہارات کی ماڈلنگ کے لیے عمر کوئی حد نہیں ہو سکتی۔'
لیکن بعض دوسرے حلقوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ اشتہار میں لوریئن ہٹن بس نام بھر کے لیے ہی ہیں اور وہ بس چند لمحوں کے لیے ہی اشتہار میں ظاہر ہوتی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
نیوزی لینڈ پبلیکیشن سٹف نے لکھا ہے: 'سکرین پر نوجوان خواتین کے مقابلے میں ان کی موجودگی بس لمحے بھر کے لیے ہی تو ہے۔'
لوریئن نے اداکاری سے قبل اپنے کریئر کی ابتدا ماڈلنگ سے ہی کی تھی اور حالیہ برسوں میں انھوں نے پھر سے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔
وہ جے کریو لائن کے لیے ہونے والی مہم بھی شریک ہوئی تھیں اور گذشتہ برس میلان فیشن ویک میں بھی انھوں نے بطور ماڈل کیٹ واک کی تھی۔
63 سالہ کرسٹی برنکلی بھی حال ہی میں میگزین 'سپورٹس السٹریٹیڈ' کے سوئم سوٹ ایڈیشن کے سرورق پر ظاہر ہوئی تھیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ہاروے نکولس بھی ووگ میگزین میں 100 برس کی ایک ماڈل کا اشتہار دیے کر گذشتہ برس شہ سرخیوں میں رہا تھا۔










