جوڑے کا عدالت میں دھنش کے والدین ہونے کا دعویٰ

انڈیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندھنش تامل سنیما کے بے تاج بادشاہ رجنی کانت کے داماد ہیں

جنوبی بھارت کے مقبول فلم اداکار دھنش پر ایک جوڑے نے اپنی کفالت کے لیے ایک مقدمہ کیا ہے۔

کورٹ میں خود کو دھنش کے والدین بتانے والے اس جوڑے کا دعویٰ ہے کہ دھنش دس سال کی عمر میں گھر سے بھاگ گئے تھے۔

بی بی سی کے نامہ نگار جے کمار کے مطابق اس تامل جوڑے کی جانب سے کیے گئے مقدمے کے سلسلے میں دھنش کو عدالت میں منگل کو پیش ہونا پڑا۔

انھوں نے اس پورے معاملے پر کہا، ’یہ جھوٹ ہے‘

کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ دو مارچ مقرر کی گئی ہے۔ تبھی یہ طے ہو پائے گا کہ اصل میں دھنش کن کے ہیٹے ہیں۔

جنوبی بھارتی سنیما کے بڑے ستارے کو ہندی فلموں کے شائقین ’رانجھنا‘ اور ’شمیتابھ‘ جیسی مقبول فلموں کی وجہ سے جانتے ہیں۔

ان کا گایا گانا ’كولاویری ڈی‘ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

فلم اداکار دھنش کا اصلی نام وینکٹیش پربھو ہے۔

وہ تمل فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کستوری راجہ کے بیٹے اور تمل سنیما کے بے تاج بادشاہ رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ کے شوہر ہیں۔