معروف اداکار فاروق ضمیر 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

فاروق

،تصویر کا ذریعہHipInPakistan

    • مصنف, بیورو رپورٹ
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار فاروق ضمیر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔

ان کی عمر 78 برس تھی۔

اداکار فاروق ضمیر سانس کی بیماری کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

فاروق ضمیر ابتدا ہی سے پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک رہے اور انھوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فاروق ضمیر نے اپنی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈیلیوری کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے تھے۔

انھوں نے درجنوں ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں ’گڈریا‘، ’رانی ‘ اور ’سراغ زندگی‘ جیسے مشہور ڈرامے شامل ہیں۔

فاروق ضمیر نے ٹی وی کے علاوہ فلم میں بھی اداکاری کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے نجی ٹی وی چینلوں کے ڈراموں میں بھی کام کیا۔

اداکار فاروق ضمیر کو 25 فروری کو سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔