ماں بننے کے بعد پہلی بار کرینہ کپور کے ریمپ پر جلوے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے دو ماہ بعد ریمپ پر اپنے مخصوص انداز میں نظر آئيں۔
انھوں نے ڈیزائنر انیتا ڈونگرے کے ملبوسات کی نمائش کی اور اس کے ساتھ ہی ممبئی میں جاری فیشن ویک اتوار کو اپنے اختتام کو پہنچا۔
دو ماہ کے بچے کی والدہ اور 36 سالہ اداکارہ نے ’الکیمی‘ نامی ڈیزائن کی نمائش کی۔
اس سے قبل ایک پروگرام میں کرینہ کپور کی بہن اور اداکارہ کرشما کپور نے کہا تھا کہ کرینہ جو بھی پہنتی ہیں وہ ان پر بہت جچتا ہے۔
خیال رہے کہ کرینہ کپور جب حاملہ تھیں تو ان کی تصاویر بھی عوام میں دلچسپی کا باعث تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ریمپ پر کرینہ کو دیکھنے کے لیے بالی وڈ کی اہم شخصیات موجود تھیں اور انھوں نے کرینہ کپور خان کے لباس اور انداز دونوں کو خوب سراہا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لیکمے فیشن ویک میں اداکارہ لارا دتہ، کرکٹر اظہرالدین کی سابق اہلیہ اور اداکارہ سنگیتا بجلانی، اداکارہ شریا شرن، پوجا ہیگڑے، کاجل اگروال، گل پناگ، کیارا اڈوانی نے بھی شرکت کی اور انھوں نے انیتا ڈونگرے اور کرینہ کپور کی خوب پزیرائی کی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
خبررساں ادارے آئی اے این ایس کے مطابق گذشتہ ماہ جب لیکمے کے لیے ان کے نام کا اعلان کیا گیا تھا تو کرینہ کپور نے کہا تھا کہ لیکمے کی نمائندگی کرنا ہمیشہ سے ان کے لیے خوش کن تجربہ رہا ہے۔
کرینہ کپور کے ہاں 20 دسمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور اس کا نام تیمور علی خان رکھنے پر ایک تنازع کھڑا ہو گيا تھا۔








