آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کروز سے لاپتہ مسافر کی 15 گھنٹوں بعد سمندر سے بحفاظت واپسی: ’یہ معجزات میں سے ایک ہے‘
- مصنف, لورا گوزی
- عہدہ, بی بی سی نیوز
امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو میں کروز شپ سے لاپتہ ہونے والے ایک مسافر کو 15 گھنٹے سے زائد سمندر سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
28 برس کے شخص بُدھ کی رات اپنی بہن کے ساتھ کارنیول ویلور جہاز پر ایک بار میں گیا تھا لیکن بیت الخلا استعمال کرنے کے لیے نکلنے کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔
ریسکیو عملے نے علاقے کی تلاشی لی اور بالآخر جمعرات کی شام اس شخص کو لوزیانا کے ساحل سے 20 میل (30 کلومیٹر) دور تلاش کر لیا گیا۔ اس شخص کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی کوسٹ گارڈ کے لیفٹیننٹ سیٹھ گراس کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والے شخص نے پانی میں تقریباً 15 گھنٹے سے زائد کا وقت گزارا جو کہ بہت طویل وقت ہے جو میں نے پہلی بار سنا ہے اور یہ تھینکس گوینگ ڈے پر ہونے والے معجزات میں سے ایک ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سیٹھ گراس نے سی این این کو بتایا کہ جو انھوں نے اپنے 17 برس کیریئر میں دیکھا تو یہ بہت ہی ناممکنات میں سے ایک ہے۔ جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ کسی کو زندہ بچانے کے لیے آخری لمحے تک کوشش کرتے رہنا چاہیے اور اس کے لیے اپنے آپ کو جوابدہ سمجھنا چاہیے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ شخص میکسیکو کے کوٹومیل جانے والے جہاز سے پانی میں کیسے گرا۔
سنہ 2018 میں، ایک 46 برس کی برطانوی خاتون کو اس کے کروز جہاز سے ایڈریاٹک سمندر میں گرنے کے دس گھنٹے بعد بچا لیا گیا تھا۔
اس وقت انھوں نے ایک بچاؤ کرنے والے کو بتایا تھا کہ یوگا کرنے کی وجہ سے وہ فٹ تھیں اور رات کو سردی سے بچاؤ کے لیے انھوں گنگنانے کی تدبیر استعمال کی تھی۔