کرکٹ ورلڈ کپ 2019: بکنگھم پیلس کے باہر ’اوپننگ پارٹی‘ اور سرفراز کی شلوار قمیض

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز تو جمعرات سے انگلینڈ میں ہو رہا ہے لیکن اس کی افتتاحی تقریب بدھ کی شام لندن میں بکنگھم پیلس کے سامنے واقع سڑک پر منعقد ہوئی۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہ@cricketworldcup

افتتاحی تقریب کو 'اوپننگ پارٹی' کا نام دیا گیا۔ اس تقریب میں چار ہزار افراد نے شرکت کی جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

2015 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک تقریب میں ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ آئے۔

اوپننگ پارٹی میں اس عالمی ایونٹ میں شریک دس ممالک کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں، نامور شخصیات اور فنکاروں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

پاکستان کی جانب سے نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن اور طالبہ ملالہ یوسفزئی اور حال ہی میں سمرسٹ کو کاؤنٹی چیمپئن شپ جتوانے والے بلے باز اظہر علی تقریب میں شریک ہوئے۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملالہ اور بالی وڈ اداکار فرحان اختر
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

تقریب کے موقع پر بکنگھم پیلس کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعداد اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود تھی۔ چاچا کرکٹ بھی افتتاحی تقریب میں توجہ کا مرکز رہے۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہ@cricketworldcup

تقریب کا آغاز اس مقابلے میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کی آمد سے ہوا۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد قومی لباس پہن کر تقریب میں شریک ہوئے۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

تقریب کی ایک خاص بات 60 سیکنڈز کرکٹ چیلنج بھی تھا جس میں انگلینڈ کی ٹیم فاتح رہی۔ انگلینڈ کی جانب سے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔انڈین ٹیم سابق کرکٹر اور کوچ انیل کمبلے اور اداکار فرحان اختر پر مشتمل تھی جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی اور پیٹ کیش میدان میں اترے۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پیر کے روز مقابلے میں شریک ٹیموں کے کپتان ملکۂ برطانیہ سے ملاقات کے لیے بکنگھم پیلس بھی گئے۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ہارے گا کس سے اور ہرائے گا کس کو، آئیں آپ ہمارے ساتھ پیش گوئیاں کریں۔