ٹرمپ اپنی صحت کے متعلق رپورٹ جاری کریں گے

،تصویر کا ذریعہReuters
ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کی نمونیا کی تشخیص کے بعد اپنی ہیلتھ رپورٹ جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ صحت انتخابی مہم کے دوران ’ایک مسئلہ‘ بن گیا ہے۔
٭ <link type="page"><caption> ’ہلیری کلنٹن کو نمونیا، گرمی سے طبیعت ناساز‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/09/160910_hillary_clinton_felt_unwell_tk" platform="highweb"/></link>
خیال رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن سنیچر کو 11 ستمبر کی میموریل تقریب سے علالت کے سبب قبل از وقت چلی گئیں تھیں اور انھوں نے کیلیفورنیا کی اپنی مہم بھی منسوخ کر دی۔
ان کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کو ’گرمی لگ گئی تھی‘ اور ان کے جسم میں پانی کی کمی ہو گئی تھی تاہم اب وہ ’صحت یاب ہو رہی ہیں۔‘
اس کے بعد مسٹر ٹرمپ نے ان کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ گذشتہ ہفتے کی جانے والی اپنی طبی جانچ کی رپورٹ بہت جلد جاری کریں گے۔

انھوں نے فوکس نیوز کو بتایا: ’امید کہ وہ (طبی رپورٹس) اچھی ہوں گی۔ میرے خیال سے وہ اچھی ہی ہوں گی۔ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔‘
ابھی تک مسٹر ٹرمپ نے صرف ایک نوٹ جاری کیا ہے جس میں ان کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ شاید وہ ’امریکی صدارت کے لیے منتخب ہونے والے سب سے زیادہ صحت مند شخص ہوں گے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ 70 سالہ مسٹر ٹرمپ اور 68 سالہ مسز کلنٹن امریکہ کے صدارتی انتخابات کی تاریخ میں سب سے معمر امیدوار ہیں۔
اتوار کو ویڈیو میں یہ دیکھا گیا کہ جب وہ 11 ستمبر کی تقریب سے ڈیڑھ گھنٹے بعد وین میں واپس جا رہی تھیں تو ان کے ساتھی ان کو سہار دے رہے تھے۔

،تصویر کا ذریعہAP
انھیں نیویارک میں ان کی بیٹی کے فلیٹ میں لے جایا گیا تھا اور اتوار کو وہاں سے نکلتے ہوئے انھوں نے میڈیا سے کہا: ’میں بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں۔ نیویارک میں دن خوبصورت ہے۔‘
مسز کلنٹن پیر کو دو دنوں کے دورے پر کیلیفورنیا جانے والی تھیں جہاں وہ فندز اکٹھا کرنے کے علاوہ معیشت پر خطاب کرنے والی تھیں۔
ان کی ذاتی معالج ڈاکٹر لیزا برڈیک نے کہا کہ انھیں کھانسی تعلق سے الرجی ہے۔ جمعے کو ان کی اس پرانی شکایت کی جانچ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ انھیں اینٹی بائئوٹکس دی گئی ہے اور انھیں آرام کرنے اور اپنے پروگرام میں تبدیلی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ڈاکٹر برڈیک نے کہا تھا کہ امیدوار کی ’صحت شاندار ہے اور وہ امریکہ کی صدر کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے فٹ ہیں۔‘
ڈاکٹر نے کہا کہ وہ سنہ 2012 میں خون کے جمع ہوجانے والی سرجری سے پوری طرح صحتیاب ہو چکی ہیں۔
مسز کلنٹن کی مہم کی ٹیم نے ان کی صحت کے متعلق باتوں کو طول دینے کو ’گندی سازش‘ سے تعبیر کیا ہے۔







