نیس حملے کے بعد ریانا کا کانسرٹ منسوخ

پاپ سٹار ریہانا نے جمعے کے روز اپنے انسٹا گریم صفحے پر لکھا کہ ’ افسوسناک واقعات کی وجہ سے‘ شہر کے ’الیانز سٹیڈیم‘ میں ان کی کاسرٹ منسوخ کر دی گئی ہے
،تصویر کا کیپشنپاپ سٹار ریہانا نے جمعے کے روز اپنے انسٹا گریم صفحے پر لکھا کہ ’ افسوسناک واقعات کی وجہ سے‘ شہر کے ’الیانز سٹیڈیم‘ میں ان کی کاسرٹ منسوخ کر دی گئی ہے

مشہور امریکی گلو کار ریانا نے فرانس کے جنوبی شہر نیس میں جمعرات کو قومی دن پر جشن کے دوران ایک تیز رفتار ٹرک سے ہجوم کو کچلنے کے واقعے کے بعد شہر میں منعقد ہونے والا اپنا کانسرٹ منسوخ کر دیا ہے۔

پاپ سٹار ریانا نے جمعے کے روز اپنے انسٹاگرام کے صفحے پر لکھا کہ ’ افسوسناک واقعات کی وجہ سے‘ شہر کے ’الیانز سٹیڈیم‘ میں اپنا کانسرٹ ’منسوخ‘ کر دیا ہے۔

سنیچر کو منعقد ہونے والی موسیقی کی تقریب ’نیس جیز فیسٹیول‘ کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد اینٹرٹینمنٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی پروڈیوسر سائمن کاول نے کہا کہ وہ ’تمام متاثرین کے لیے دعائیں‘ کر رہے ہیں۔

ریانا اس وقت یورپ میں ایک ٹور پر ہیں۔

نیس کے واقعے میں 80 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور درجنوں زخمی ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیس کے واقعے میں 80 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور درجنوں زخمی ہیں

حملے کے دوران وہ نیس میں موجود تھیں لیکن ان کے ترجمان کے مطابق وہ اس وقت ’محفوظ‘ تھیں۔

نیس کے واقعے میں 84 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور درجنوں زخمی بھی۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ وہ آتش بازی سے محظوظ ہو رہے تھے کہ اچانک افراتفری مچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرک کے ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ ٹرک میں سے بندوقیں اور دستی بم ملے ہیں۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور تیونسی تھا اور نیس میں رہائش پذیر تھا۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس واقعے کے بعد صدر فرانسوا اولاند نے ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے جس کے بعد فرانس میں سکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ فوج بھی تعینات رہے گی۔