گوریلے کی ہلاکت: ’بچے کی ماں پر الزام نہیں‘

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکی شہر سنسناٹی کے چڑیا گھر میں تین سالہ بچے کو بچانے کے لیے گوریلے کی ہلاکت کے بعد پراسیکیوٹر نے یہ فیصلہ سنایا ہے کہ خندق میں بچے کے گرنے کے واقعے کے باعث اس کی والدہ کو الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ بچہ سنیچر کو ایک رکاوٹ پر چڑھتے ہوئے گوریلے کے احاطے میں خندق میں گر گیا تھا جہاں گوریلے نے اسے پکڑ لیا اور گھسیٹ کر لے گیا۔
حکام نے بتایا تھا کہ 180 کلوگرام کے گوریلا کو اس وقت گولی مار دی جب ’حالات قابو سے باہر ہو گئے اور بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا۔‘

،تصویر کا ذریعہAP
پیر کو پراسیکیوٹر نے کہا کہ بچے کی والدہ کسی قسم کے الزامات کا سامنا نہیں کریں گے۔
یہ بھی بتایا گیا تھا کہ 17 سالہ گوریلے ’ہرامبی‘ نے بچے کو تقریباً دس منٹ تک کھینچا ہے۔
پراسیکیوٹر جوئی ڈیٹر کا کہنا ہے کہ ماں کو اس واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ انھوں نے بتایا کہ بچہ بھاگتے ہوئے اس وقت آگے نکل گیا جب اس کی والدہ دیگر تین بچوں کو دیکھ رہی تھیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچے کی والدہ بچے کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی تھیں۔
فیصلے کے بعد خاتون کے اہلِ خانہ نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور فیصلہ وہی ہوا جس کی انھیں توقع تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لیکن دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بچے کی والدہ کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
فیس بک پر ایک آن لائن پٹیشن میں پانچ لاکھ کے قریب افراد نے دستخط کیے جس میں بچے کی والدہ کو ذمہ دار ٹھرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ادھر توقع کی جا رہی ہے کہ چڑیا گھر کو منگل کھول دیا جائے گا۔







