’ٹرمپ خطرناک حد تک الجھی ہوئی شخصیت ہیں‘

،تصویر کا ذریعہGetty
امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ہلیری کلنٹن نے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ’خطرناک حد تک بے ربط‘ شخصیت کہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کے لیے غیر موزوں ہیں اور ان کا منتخب ہونا ’تاریخی غلطی‘ ہوگی۔
٭ <link type="page"><caption> ’ہلیری میں جوش کی کمی، عقلمند ٹرمپ کو ووٹ دیں‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/06/160601_north_korea_trump_editorial_rh.shtml" platform="highweb"/></link>
ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ ہلیری کلنٹن ’اعتماد کھو چکی ہیں اور اپنے دور میں ’(ان کے نام) بہت ساری ناکامیاں ہیں۔‘
امیدواری کے لیے برنی سینڈرز کا مقابلہ کرنے والی ہلیری کلنٹن نے اپنے خطاب میں ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے نکات کو مسترد کر دیا اور انھیں جلدی پریشان ہوجانے والا، نامعقول اور غیر مستعد شخص قرار دیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty
انھوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے صدر ہونے سے بیرون ممالک میں جنگ شروع ہو سکتی ہے اور امریکی معیشت تباہ ہوسکتی ہے۔
سابق وزیرِ خارجہ نے کہا: ’یہ حقیقت سے قریب تر (ریئلیٹی) ٹیلی ویژن نہیں ہے، یہ اصل حقیقت ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ جیسے کسی شخص کو ملک کے جوہری کوڈز کا چارج نہیں دیا جا سکتا اور ان کی تجاویز مبہم اور اکثر احمقانہ ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty
ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ان کے مسلم مخالف بیانات اور امریکہ کی تنہائیت نے نام نہاد جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ کو شہ دی ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے میکسیکو اور میکسیکو سے آنے والوں کے خلاف ان کی حقارت کے خلاف بات کہی ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹرمپ کے تعلقات پر سوال کرتے ہوئے انھوں نے کہا: ’میں یہ بات ماہر نفسیات پر چھوڑتی ہوں جو مطلق العنان افراد سے ان کی چاہت کی وضاحت کریں گے۔
دوسری جانب ہلیری کلنٹن کی واضح سبقت کے باوجود ان کے حریف برنی سینڈرز نے کہا کہ جولائی میں ہونے والے پارٹی کے کنونشن تک وہ ہار نہیں مانیں گے۔







