برطانیہ کے ساتھ تعلقات پر ٹرمپ کا انتباہ

،تصویر کا ذریعہGetty
امریکہ میں رپبلکن پارٹی کی جانب سے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ ممکن ہے کہ برطانیہ کے ساتھ ان کے تعلقات بہت اچھے نہ ہوں۔
ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ان کے ’بہت اچھے تعلقات‘ نہیں ہوں گے۔
٭ <link type="page"><caption> صادق خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش مسترد کر دی</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/05/160510_sadiq_khan_rejects_trump_ak.shtml" platform="highweb"/></link>
انھوں نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ایک بیان کے متعلق سوال کے جواب میں یہ باتیں کہی۔
مسلمانوں کے متعلق امریکہ کے ارب پتی تاجر کے بیان کے بعد ڈیوڈ کمیرون نے انھیں ’بے وقوف، تقسیم کرنے وار اور غلط‘ کہا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے آئی ٹی وی کے پروگرام ’گڈ مارننگ برٹین‘ کو بتایا کہ وہ لندن کے میئر صادق خان کے بہت خراب بیان کو یاد رکھیں گے۔
کیمرون کے بیان پر انھوں نے کہا: ’ایسا نظر آتا ہے کہ ہمارے تعلقات بہت اچھے نہیں ہوں گے۔ کسے معلوم۔‘
’ہمیں ان کے ساتھ اچھے تعلقات کی امید ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ مسائل کو حل کرنے لیے تیار نہیں ہیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
صادق خان نے انھیں ’کم علم‘ کہا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا: ’مجھے تکلیف پہنچی ہے۔ وہ مجھے نہیں جانتے۔ وہ بہت گستاخ بیانات تھے۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’میرے خیال سے ان کا ایسا کہنا ان کی کم علمی ہے۔‘
خیال رہے کہ لندن کے نو منتخب میئر صادق خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس پیشکش کو مسترد کر دیا تھا جس یہ کہا گیا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر ان کی مجوزہ پابندی سے صادق خان مستثنیٰ ہوں گے۔
صادق خان نے ان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا: ’یہ صرف میری حد تک نہیں ہے۔ یہ میرے دوست، خاندان اور دنیا بھر میں ان سب لوگوں کے بارے میں ہے جو مجھ سے ملتے جلتے پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔‘
صادق خان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام کے بارے میں ’کم علمی‘ پر مبنی خیالات ’ہم دونوں کے ممالک کو کم محفوظ بنا سکتے ہیں۔‘







