30 شیروں کی سرکس سے رہائی

،تصویر کا ذریعہAP
کولمبیا اور پیرو سے 30 سے زائد شیروں کو سرکسوں سے بازیاب کروا کر جنوبی افریقہ میں محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچایا گیا ہے۔
ان شیروں کو رہائی دلانے والے اینیمل ڈیفینڈرز انٹرنیشنل (اے ڈی آئی) نامی گروپ کا کہنا ہے کہ بیشتر جانوروں کو ٹرکوں پر لدے پنجروں میں قابل رحم حالت میں رکھا گیا تھا۔
جانوروں کی بھلائی کے لیے کام کرنے والے گروپ کے مطابق بازیاب کروائے جانے والے شیروں کی یہ سب سے بڑی ایئر لفٹ ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ ان شیروں کو جنوبی افریقہ میں شیروں کی ایمویا نامی پناہ گاہ میں رکھا جائے گا۔
اے ڈی آئی کی ترجمان جان کریمر کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم ریسکیو آپریشن تھا جس کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام پہنـچا کہ لوگ جانوروں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں۔‘
منتظمین کے مطابق پہلے گروپ سے نو شیروں کو کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا سے کارگو طیارے کے ذریعے یکجا کیا گیا جس کے بعد اس طیارے کو پیرو کے دارالحکومت لیما لے جایا گیا اور وہاں سے 24 سے زائد شیروں کو لایا گیا۔
یہ طیارہ سنیچر کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ پہنچے گا۔
خبر رساں ادارے اے پی نے اے ڈی آئی کے نائب صدر ٹام فلپس کے حوالے سے بتایا ’ان شیروں کو افریقی جنگلوں میں آزاد گھومتے پھرتے دیکھنا بہت ہی تسلی بخش نظارہ ہوگا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ ان شیروں کو پیرو میں جنگلی جانوروں کے استعمال پر سنہ 2011 اور کولمبیا میں سنہ 2013 میں عائد پابندیوں کے نتیجے میں آزاد کرایا گيا ہے۔







