بیت المقدس میں دھماکہ، کم از کم 21 زخمی

،تصویر کا ذریعہIsraeli police
اسرائیل کے طبی حکام کا کہنا ہے کہ یروشلم یا مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم سے کم 21 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ دھماکہ ایک بس میں ہوا اور طبی اہلکاروں کے مطابق دو زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ہبرون روڈ کے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
فوری طور پر دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بظاہر دھماکے سے تباہ ہونے والی بس خالی تھی لیکن قریب موجود دوسری بس میں سوار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
جائے وقوعہ سے ملنے والی تصاویر میں ایک بس کو مکمل طور پر شعلوں میں لپٹے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری کے کچھ حصے میں آگ لگی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters



