قاہرہ کے نواح میں بم دھماکہ، چھ اہلکاروں سمیت نو ہلاک

،تصویر کا ذریعہReuters
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران بم دھماکے سے چھ پولیس اہلکاروں سمیت کم ازکم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس کے سربراہ سمیت 13 سے زائد افراد دھماکے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے اُس وقت ہوا جب پولیس افسران پر مشتمل ایک ٹیم نے اہرامِ مصر کے قریبی علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں چھاپہ مارا۔
اس سے قبل جمعرات کو مصر کے شمالی شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سینا میں ایک حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
یہ حملہ العریش نامی شہر میں پولیس کی چوکی پر کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ مصر میں سنہ 2013 میں اسلام پسند رہنما محمد مرسی کی حکومت کو برطرف کیے جانے کے بعد سے سکیورٹی فورسز پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔
جس کے جواب میں حکومت کی جانب سے اس علاقے میں فضائی اور زمینی کارووائیاں کی جاتی رہی ہیں۔
مصر میں 25 جنوری کو سنہ 2011 میں آنے والے اس انقلاب کی پانچویں سالگرہ منائی جا رہی جس کے نتیجے میں ایک عرصے سے اقتدار کی مسند پر براجمان صدر حُسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس موقع پر ملک کی موجودہ حکومت نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔







