اسرئیلی فوج کا چھاپہ، فلسطینی ریڈیو سٹیشن بند

،تصویر کا ذریعہEPA
اسرائیل نے رواں ماہ میں دوسری مرتبہ اسرائیل کے خلاف تشدد بھڑکانے کے الزام میں ایک فلسطینی ریڈیو سٹیشن پر چھاپہ مار کر اسے بند کروا دیا ہے۔
<link type="page"><caption> یروشلم: خوف اور نفرت سے بھرا شہر</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2015/10/151016_jerusalem_fear_as" platform="highweb"/></link>
اسرائیلی فوجی ’الخلیل‘ نامی ریڈیو کی عمارت میں داخل ہو گئے اور فوجی وارنٹ کے ذیعے اس ریڈیو سٹیشن کو چھ ماہ کے لیے بند کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے اس ریڈیو سٹیشن پر اسرائیلی شہریوں کے خلاف تشدد بھڑکانے کا الزام عائد کیا۔فلسطینی حکومت نے اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
رواں ماہ میں دوسری مرتبہ اس ریڈیو سٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلیوں پر چاقو سے کیے جانے والے حملوں اور فلسطینی مظاہرین کی اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بارہا ایسا رپورٹ کیا گیا ہے کہ الخلیل ریڈیو سٹیشن ایسا مواد نشر کرتا ہے جس سے اسرائیلی شہریوں اور فورسز کے خلاف تشدد اور دہشت گردی کے اقدامات کو ہوا ملتی ہے۔‘
خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق اس ریڈیو سٹیشن کے فیس بک صفحے پر تصاویر شائع کی گئی ہیں جن میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو سٹیشن کی عمارت میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ریڈیو سٹیشن کے مطابق اسرائیلی فوجی کمپیوٹر اور کمیونیکیشن کے آلات بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







