بیٹی کے لیے 48 ملین ڈالر کا ہیرا خرید لیا

یہ ہیرا گزشتہ برس جنوری میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہوا تھا اور چوکور شکل میں تراشا گیا کا نیلے رنگ کا یہ سب بڑا ہیرا بتایا جاتا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیہ ہیرا گزشتہ برس جنوری میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہوا تھا اور چوکور شکل میں تراشا گیا کا نیلے رنگ کا یہ سب بڑا ہیرا بتایا جاتا ہے

جینوا میں ایک نیلامی کے دوران ’بلیو مون‘ نامی 12.03 قیراط کا ایک نادر ہیرا عالمی سطح پر اب تک کی سب سے زیادہ قیمت چار کروڑ 85 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

جوزف لایو نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے یہ ہیرا اپنی سات سالہ بیٹی کے لیے خریدا ہے اور اسی لیے ہیرے کا نام بدل کر اسے ’دی بلیو مون آف جوزفین‘ کر دیا ہے۔

نیلامی گھر سود بی کا کہنا ہے کہ دنیا میں کسی بھی نیلامی میں اس سے پہلے کبھی بھی اتنا مہنگا ہیرا نیلام نہیں ہوا تھا۔

چاند کی روشن کرنوں کی طرح چمکتا ہوا یہ ہیرا ایک انگوٹھی میں لگا ہوا ہے اور ماہرین کے مطابق نوادرات میں یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا جوہر ہے۔

یہ ہیرا گذشتہ برس جنوری میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہوا تھا اور یہ چوکور شکل میں تراشا گیا نیلے رنگ کا یہ سب بڑا ہیرا بتایا جاتا ہے۔

چین کے ایک دیگر شخص نے کرسٹی کے نیلامی گھر میں نیلام ہونے والے گلابی رنگ کے 16.08 کیرٹ کے ایک ہیرے کو دو کروڑ اسّی لاکھ ڈالر میں خریدا تھا
،تصویر کا کیپشنچین کے ایک دیگر شخص نے کرسٹی کے نیلامی گھر میں نیلام ہونے والے گلابی رنگ کے 16.08 کیرٹ کے ایک ہیرے کو دو کروڑ اسّی لاکھ ڈالر میں خریدا تھا

اس ہیرے کو پیٹرا ڈائمنڈز نامی کمپنی نے جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا کی کلینن کی کان سے دریافت کیا تھا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ پتھر کلینن کی کان سے دریافت ہونے والے پتھروں میں سے انتہائی غیر معمولی ہے۔

منگل کے روز ہی چین کے ایک اور شخص نے کرسٹی کے نیلامی گھر میں نیلام ہونے والے گلابی رنگ کے 16.08 قیراط کے ایک ہیرے کو دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔

اور اس کا نام بھی اس شخص نے ’سویٹ جوزفین‘ رکھا ہے۔ نیلامی فون پر ہوئی اور خریدنے والے شحض کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رنگین ہیرے لوگوں میں زیادہ مقبول ہورہے ہیں اور اس کا بازار بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔