جنوبی سوڈان میں طیارے کے حادثے میں متعدد ہلاک

،تصویر کا ذریعہReuters
افریقی ملک جنوبی سوڈان میں ایک مال بردار ہوئی جہاز گرنے کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق دارالحکومت جوبا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرتے ہی رن وے سے 800 میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا۔
بعض اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہے۔
ابھی تک حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ طیارے میں کل کتنے افراد سوار تھے۔
صدارتی ترجمان ایٹنی ویک ایٹنی نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا ہے کہ حادثے میں دو افراد زندہ بچے ہیں جن میں طیارے کے عملے کا ایک رکن اور ایک بچہ شامل ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے یوگینڈا میں روس کے سفارتی مشن کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ جنوبی سوڈان کے حکام سے رابطے میں ہیں کیونکہ اطلاعات کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ روسی شہری بھی شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
اطلاعات کے مطابق روسی شہری طیارے کے عملے کے ارکان تھے۔
جنوبی سوڈان میں کارگو طیاروں کو مسافر بردار طیارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انتونوف سٹیٹ کمپنی یوکرین کی طیارہ ساز کمپنی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارہ کو کہاں تیار کیا گیا تھا۔







