دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

،تصویر کا ذریعہThinkstock
1- مگر مچھ ایک کھلی آنکھ کے ساتھ بھی سو سکتے ہیں۔
آسٹریلیا میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق اپنی اس خصوصیت کے حوالے سے اب مگرمچھوں کو ان جانوروں کی فہرست میں رکھا جاسکتا ہے جو ایک آنکھ کھولے بھی سو سکتے ہیں۔ اس فہرست میں کچھ پرندے، ڈولفن مچھلیاں اور دیگر رینگنے والے جانور شامل ہیں۔
<link type="page"><caption> مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/news/science-environment-34572433" platform="highweb"/></link>
2- مشہور فلم ’بیک ٹو دا فیوچر‘ کے دوسرے حصے میں بِف ٹینن کا کردار دراصل امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو سامنے رکھ کر تخلیق کیا گیا تھا۔
<link type="page"><caption> مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔</caption><url href="http://www.thedailybeast.com/articles/2015/10/21/how-back-to-the-future-predicted-trump.html" platform="highweb"/></link>
3- ایک نئی ویڈیو میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماضی میں امریکی ریاست اڈاہو میں محکمۂ حیوانات کے ملازمین جال میں پھنس جانے والے کترنے والے چھوٹے جانوروں کی ایک قسم بیورز (اود بلا) کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے پیراشوٹوں کا استعمال کرتے رہے ہیں۔
<link type="page"><caption> مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔</caption><url href="http://mashable.com/2015/10/22/idaho-beaver-parachute/#RflLd.vlUsq2" platform="highweb"/></link>
4- اگر آپ بحیرۂ روم کے ساحلوں پر واقع ممالک کی مچھلی اور سبزی سے بھرپور خوراک استعمال کرتے ہیں تو آپ کا دماغ باقی لوگوں کے مقابلے میں پانچ سال بعد بوڑھا ہونا شروع ہوتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
<link type="page"><caption> مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔</caption><url href="http://www.theguardian.com/lifeandstyle/2015/oct/21/mediterranean-diet-may-slow-the-ageing-process-by-five-years" platform="highweb"/></link>
5- ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر آپ مختصر اور سادہ الفاظ کی بجائے طویل اور پیچیدہ الفاظ استعمال کرتے ہیں تو اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ آپ بہت پڑھے لکھے ہیں، بلکہ لگتا ہے کہ آپ کا علم کم ہے۔
<link type="page"><caption> مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔</caption><url href="http://www.fastcompany.com/3052242/how-to-be-a-success-at-everything/the-secret-to-sounding-smart-using-simple-language" platform="highweb"/></link>
6- آئس لینڈ دنیا کا پُرامن ترین ملک ہے۔
<link type="page"><caption> مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔</caption><url href="http://i100.independent.co.uk/article/these-are-the-worlds-most-peaceful-and-violent-countries--ZkXdgmAW_e" platform="highweb"/></link>
7- کسی حادثے کے بعد والدین مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت اپنے بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں کو چارگنا زیادہ کرتے ہیں۔
<link type="page"><caption> مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔</caption><url href="http://nymag.com/scienceofus/2015/10/girls-boys-get-different-talks-after-accidents.html" platform="highweb"/></link>
8- بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کو معلوم ہوا ہے کہ بندروں کی غرانے والی قسم ’ہاؤلر منکیز‘ میں سے جو بندر جتنا زور سے غراتا ہے اس کے خصیے اتنے ہی چھوٹے ہوتے ہیں۔
<link type="page"><caption> مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/news/science-environment-34607031" platform="highweb"/></link>
9- امریکہ میں مقیم ایک چینی شخص جو صدر اوباما کی نقل اتارنے میں ماہر ہے اور اس اداکاری سے پیسے کماتا ہے، وہ اصل میں انگریزی نہیں بول سکتا۔
<link type="page"><caption> مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔</caption><url href="https://www.washingtonpost.com/news/worldviews/wp/2015/10/23/chinas-best-obama-impersonator-looks-the-part-but-speaks-fake-english/" platform="highweb"/></link>
10- سنہ 1951 میں مشہور امریکی خفیہ ایجنٹ گائے برگس کی والدہ کو اس بات کا علم اخبار میں شائع ہونے والی ایک خبر سے ہوا تھا کہ ان کا بیٹا اپنے دشمن ملک سوویت یونین سے جا ملا ہے۔
<link type="page"><caption> مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/news/uk-34596824" platform="highweb"/></link>







