بلال آصف کا بایومکینک تجزیہ 19 اکتوبر کو

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر بلال آصف کے بولنگ ایکشن کا بایومکینک ٹیسٹ 19 اکتوبر کو چنئی کی سری راما چندرا یونیورسٹی میں ہوگا۔
دوسری جانب بلال آصف کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل دبئی بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔
بلال آصف اٹھارہ اکتوبر کو بھارت روانہ ہونگے۔
یاد رہے کہ بلال آصف کا بولنگ ایکشن اسی ماہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں ہونے والے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں رپورٹ ہوا تھا۔
اس میچ میں انھوں نے صرف 25 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں اور مین آف دی میچ رہے تھے۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق مشکوک بولنگ ایکشن کے حامل بولر کو بایومکینک تجزیے کے لیے چودہ دن دیے جاتے ہیں۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بایو مکینک تجزیے کی رپورٹ آنے تک مشکوک بولنگ ایکشن کے حامل بولر کو بولنگ کی اجازت ہوتی ہے۔
اس سے قبل پاکستان محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بولینگ ایکشن کو بھی مشکوک قرار دے کر ان پر بولنگ کرنے کی پابندی عائد کی دی گئی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سیعد اجمل کو اپنا بولنگ ایکشن کلیئر کرانے کے لیے اپنا انداز ہی بدلنا پڑا جس سے ان کی بولنگ ماضی کی طرح کارگر نہیں رہی۔







