کوریا جنگ میں بچھڑے خاندانوں کو ملوانے پر اتفاق

،تصویر کا ذریعہReuters
سیول کے مطابق شمالی اور جنوبی کوریا نے ان خاندانوں کو مِلوانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جو کوریا کی جنگ میں بچھڑ گئے تھے۔
ان بچھڑے خاندانوں کی ملاقات اکتوبر میں شمالی کوریا کے ایک سیاحتی مقام پر کرائی جائے گی۔ یہ فیصلہ گذشتہ ماہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔
کوریا کی جنگ میں علیحدہ ہونے والے لوگوں کا اپنے عزیزوں سے ملنا اتنا آسان اور عام نہیں ہے اور ان کی ملاقات دونوں ملکوں کے تعلقات پر منحصر ہوتی ہے۔
ان لوگوں نے کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کو نہیں دیکھا۔
سیول میں بی بی سی کے نامہ نگار سٹیون ایون کا کہنا ہے کہ لوگوں کی ری یونین کی سالانہ تقریب کا سلسلہ 1988 میں شروع ہوا تھا لیکن تعلقات کشیدہ ہونے کے سبب حالیہ سالوں میں اس تقریب کو اکثر منسوخ کیا جاتا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
ایسی آخری تقریب 2014 میں ہوئی تھی۔
نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اپنے بچھڑے رشتے داروں سے ملنے کے خواہش مند لوگوں کی فہرست میں جنوبی کوریا کے تقریباً 66 ہزار لوگ شامل ہیں جن کی عمریں 80 سے 90 سال کے درمیان ہیں۔
20 سے 26 اکتوبر کے درمیان ہونے والی تقریب میں دونوں جانب سے سو سو لوگوں کو منتخب کیا گیا ہے جو اپنے رشتے داروں سے ملیں گے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دونوں ہی جانب لوگوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ انتہائی مشکل اور محدود ہے۔







