شیرل کس دن پیدا ہوئی تھی؟

ایک سوال جس نے ہزاروں کے چھکے چھڑا دیے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنایک سوال جس نے ہزاروں کے چھکے چھڑا دیے

سنگاپور میں ایک ٹی وی پروگرام کے میزبان نے ریاضی کا ایک سوال اپنی فیس بک پر پوسٹ کیا جس کا جواب تلاش کرنے میں جہاں ہزاروں افراد ناکام رہے وہیں بہت سے لوگ یہ سوچتے رہ گئے کہ کیا سنگاپور میں طلبہ سے ایسے ہی سوال کیے جاتے ہیں؟

اس سوال میں قارئین سے ایک لڑکی شیرل کے یوم پیدائش کے بارے میں سوال کیا گیا ہے اور اس کی بنیاد وہ چند اشارے ہیں جو شیرل اپنے دوست البرٹ اور برنارڈ کو دیتی ہے۔

  • مئی 15، 16 اور 19
  • جون 17 اور 18
  • جولائی 14 اور 16
  • اگست 14، 15 اور 17
ٹوئیٹر اور فیس بک پر اس سوال پر بہت شور اٹھے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنٹوئیٹر اور فیس بک پر اس سوال پر بہت شور اٹھے

سنگاپور میں طلبہ سخت امتحانات کی وجہ سے دباؤ کا شکار رہتے ہیں اور یہ یہاں کا ایک مستقل مسئلہ ہے۔

شیرل کے یوم پیدائش کے سوال نے ایک بار پھر اس تشویش کو ہوا دی ہے کہ یہاں کا نظام تعلیم بہت پیچیدہ ہے۔

ابتدا میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ سوال 11 سال کے بچوں کے امتحان کا تھا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ گذشتہ ہفتے سنگاپور اینڈ ایشین سکول میتھ اولمپیاڈ (سیسمو) میں حصہ لینے والے 15 سال کے بچوں سے پوچھا گیا تھا۔

منتظمین نے کہا کہ یہ سوال ٹاپ 40 فی صد کے لیے تھا تاکہ ’بہتر طلبہ کا اندازہ لگایا جا سکے۔‘

یہاں ریاضی داں ایلکس بیلوز کو اس سوال کو حل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنیہاں ریاضی داں ایلکس بیلوز کو اس سوال کو حل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

انھوں نے اس کے ساتھ ہی یہ کہا کہ ’یہاں وضاحت کی اس لیے ضرورت ہے کہ سنگاپور کے والدین اس کے بارے میں بہت پریشان نہ ہونے لگیں۔‘

کینتھ کوگ جنھوں نے سب سے پہلے اس سوال کو فیس بک پر پوسٹ کیا تھا، بی بی سی کو بتایا: ’یہ یقینا چھوٹے بچوں کے لیے مشکل سوال ہے اسی لیے لوگ پہلے پہلے صدمے میں آگئے تھے لیکن اب جب انھیں پتہ چلا کہ یہ بڑے طلبہ کے لیے تھا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ عجیب سوال ہے۔‘

سیسموس کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ہنری اونگ نے اس سوال کا دفاع یہ کہتے ہوئے کہا کہ ’ہماری روزانہ کی زندگی میں منطقی اور تجزیاتی فکر کی کہیں نہ کہیں ضرورت ہے۔

’ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ یہ سوال تمام طلبہ کے لیے ہے لیکن اگر اس طرح کے سوال سے اگر اچھے طلبہ کو اپنی تجزیاتی صلاحیت کو وسیع کرنے کا موقع ملتا ہے تو ایسے سوال کیوں نہ ہوں؟‘

کچھ تنقیدی اور کچھ مزاحیہ ٹویٹ بھی سامنے آئے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنکچھ تنقیدی اور کچھ مزاحیہ ٹویٹ بھی سامنے آئے

اس سوال کو دنیا بھر میں شیئر کیا گیا اور اس کی وجہ سے ایک نیا ہیش ٹیگ ’شیرلزبرتھ ڈے‘ cherylsbirthday# سامنے آیا۔

ایلفی بیانکا حسن نے مسٹر کونگ کے صفحے پر لکھا: ’شیرل کے یوم پیدائش پر البرٹ اور برنرڈ نے مل کر اتنا سوچا کہ وہ شیرل کو بھول کر ایک دوسرے کو چاہنے لگے۔‘

نکولس لم نے مشورہ دیا: ’اسے چھوڑ دو۔ دوسری لڑکی تلاش کرو۔‘

بعض لوگوں نے سوال بنانے والے سے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی انگریزی گرامر پر سوال اٹھایا جس میں کم از کم دو غلطیاں پائی گئیں۔

تو پھر شیرل کا برتھ ڈے کون سا ہے؟

سنگاپور کے نظام تعلیم پر بھی سوال اٹھائے گئے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنسنگاپور کے نظام تعلیم پر بھی سوال اٹھائے گئے

اس کا جواب 16 جولائی ہے اور سیسمو نے درست جواب کے طور پر اسے پیش کیا ہے۔

سیسمو نے اس سوال کے ایک دوسرے جواب 17 اگست کو مسترد کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’جب برنارڈ نے یہ نہیں کہا کہ اسے شیرل کا برتھ ڈے نہیں معلوم ہے تو پھر البرٹ کیسے کہہ سکتا ہے کہ برنارڈ کو بھی معلوم نہیں۔‘

لہٰذا سوال حل ہو جاتا ہے۔