ترکی:کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
ترکی میں درجنوں صوبوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ ایسا یورپ سے آنے والے کنکشنز کٹ جانے کے باعث ہوا ہے۔
بجلی کی بندش سے استنبول کی ٹرام اور میٹرو ٹرین سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذرائع اور بجلی گھر متاثر ہوئے ہیں۔
توانائی کی وزارت میں ہنگامی مرکز قائم کردیا گیا ہے۔
وزیرِاعظم احمت داوتلوگلو کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سمیت تمام ممکنہ اسباب کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
بجلی کی فراہمی منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے بند ہوئی۔
ترکی الیکٹریک ٹرانسمیشن کمپنی کے مطابق استنبول اور انقرہ میں صرف 15 فیصد علاقوں میں اس وقت بجلی موجود ہے۔
استنبول ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی سروس کو بحال کر دیا ہے۔
ترکی کے ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ متعدد شہروں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
واضع رہے کہ ترکی میں کبھی کبار بجلی کی لوڈ شیڈنگ تو ہو تی رہتی ہے مگر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس طرح کی ملک گیر بجلی کی بندش پہلے کھبی نہیں دیکھی۔
وان کا شہر جہاں بجلی ایران سے فراہم کی جاتی ہے بجلی کی اِس بندش سے متاثر نہیں ہوا۔







