بیوی سے محبت نہ کرنے پر جرمانہ

ترکی میں خواتین سے روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے

،تصویر کا ذریعہalamy

،تصویر کا کیپشنترکی میں خواتین سے روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے

ترکی میں عدالت نے ایک شخص کو اس لیے جرمانہ کیا ہے کہ کیونکہ اس نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ ’مجھے تم سے محبت نہیں‘۔

ترک اخبار روزنامہ سبا کی ویب سائٹ کے مطابق یہ جوڑا طلاق لینے کے لیے عدالت میں پہنچا تھا اور یہ میاں بیوی ایک دوسرے پر بےعزتی کرنے کے الزامات عائد کر کے ہرجانہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مقامی عدالت نے اس معاملے میں قرار دیا کہ دونوں ہی ایک جتنے برے ہیں لیکن اپیل عدالت نے کہا ہے کہ شوہر کی جانب سے اپنی بیوی سے محبت نہ ہونے کا دعوی ’جذباتی تشدد‘ کے مترادف ہے اور اسے اپنی اہلیہ کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر اکثر گھر سے چلے جایا کرتے تھے اور وہ اپنے شوہر کے منہ سے یہ بات سن کر ’جذباتی طور پر تباہ‘ ہوگئیں۔

تاہم ان کے شوہر کا موقف ہے کہ ان کی بیوی بارہا انھیں گالیاں اور بددعائیں دیتی تھیں۔

خیال رہے کہ ترکی میں خواتین سے روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے تاہم اخبار کا کہنا ہے کہ جذباتی اور نفسیاتی بدسلوکی کو ثابت کرنا انتہائی مشکل ہے۔

سنہ 2014 میں ایک سروے سے پتہ چلا تھا کہ ملک میں نوکری پیشہ خواتین میں سے 40 فیصد کو کم از کم ایک بار ایسی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔