یورو زون وزرائے خزانہ کی مجوزہ یونانی اصلاحات کی حمایت

،تصویر کا ذریعہReuters
یورو زون کے وزرائے خزانہ نے قرضوں میں توسیع کے لیے مطلوب یونان کی مجوزہ اصلاحات کو منظور کر لیا ہے۔
یوروگروپ کا کہنا ہے کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اس معاہدے کو حتمی منظوری دینے کے لیے کئی ریاستوں میں قومی طریقۂ کار کے تحت پارلیمان ووٹنگ کروائی جائے گی۔
یونان کی جانب سے پیش کیے گئے مجوزہ اقدامات میں ٹیکس چوری کے خلاف جنگ، ایندھن اور تمباکو کی سمگلنگ سے نمٹنا شامل ہے۔
یورپی کمیشن کا کہنا تھا کہ یونان کا نقطۂ آغاز صحیح ہے۔
یونانی اصلاحات پر اپنا فیصلہ سنانے سے قبل یورو زون کے وزرائے خارجہ ایک کانفرنس کال میں شامل ہوئے۔
یورو زون کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے ’ ہم نے یونانی انتظامیہ کے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون ، ترقی اور موجودہ انتظامات پر مبنی اصلاحات کے اقدامات کی فہرست کو وسیع کرنے کا کہا ہے۔‘
اقتصادی امور کے یورپی کمشنر پیری ماسکووچ کا کہنا تھا ’ اس معاہدے سے فوری بحران ٹل گیا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے اصلاحات کی منظوری دے دی ہے بلکہ اس کا مطلب ہے کہ ہم مزید بات چیت کے لیے سنجیدہ ہیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تاہم آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے ان مجوزہ اصلاحات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
کرسٹین لاگارڈ نے یورو گروپ کو ایک خط میں لکھا ہے ’ایتھینز میں نئے حکام کی جانب سے ٹیکس چوری اور بد عنوانی کے خلاف اقدامات جیسے عزم پر مجھے حوصلہ ملا ہے۔‘







