نقش و نگار سے مزین ماسک اور لباس سمیت وینس کارنیول کا آغاز

یہ معروف کارنیول پہلے پہل 11 ویں صدی میں منعقد ہوا تھا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہ معروف کارنیول پہلے پہل 11 ویں صدی میں منعقد ہوا تھا

وینس کے صدیوں پرانے کارنیول کے باضابطہ افتتاح کے موقعے پر جشن منانے والے انتہائی نازک نقش و نگار سے مزین ماسک اور لباس فاخرہ میں ملبوس سڑکوں پر نکل آئے۔

یہ تقریب ایک عوامی جشن ہے جس کے بعد رومن کیتھولک مذہب کے روزوں کا مہینہ لینٹ شروع ہوتا ہے۔ یہ 18 فروری کو شروع ہو رہا ہے۔

اس کا آغاز اتوار کی دوپہر کو فلائٹ آف اینجل یعنی فرشتوں کی پرواز کی تقریب سے روایتی انداز میں سینٹ مارک سکوائر پر ہوا۔

یہ ایک قسم کی مذہبی تقریب کا حصہ ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہ ایک قسم کی مذہبی تقریب کا حصہ ہے

یہ معروف کارنیول پہلے پہل 11 ویں صدی میں منعقد ہوا تھا۔

ناظرین انتہائی نازک اور باریک بینی کے ساتھ کیے جانے والے نقش و نگار کے ماسک اور لباس کے ساتھ اس کارنیول میں شریک ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

کارنیول کے پہلے دن وینس میں ایک کافی ہاؤس کا منظر۔

،تصویر کا ذریعہAFP

جشن منانے والے اتوار کو سنٹ مارک سکوائر پر اس انداز میں بھی نظر آئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

اس جشن میں ناظرین کو اختراعی لباس زیب تن کرنے کے لیے تحریک دی جاتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

مرکزی وینس میں لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

ایک زمانے میں یہ تقریب یورپی شاہی خاندانوں میں بہت مقبول تھی۔

بعض ناظرین نے اس میں اساطیری لباس کو اپنای تھا
،تصویر کا کیپشنبعض ناظرین نے اس میں اساطیری لباس کو اپنای تھا