انصار الشریعہ نے اپنے رہنما کے مرنے کی تصدیق کر دی

،تصویر کا ذریعہAFP
لیبیا کے اسلام پسند گروپ انصار الشریعہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے رہنما محمد الزہاوی کا انتقال ہو گیا ہے۔
ایک بیان میں اسلام پسند جماعت نے کہا: ہم اپنے رہنما کی موت پر سوگوار ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔
اطلاعات کے مطابق ان کی موت حکومت کے فوجیوں سے گذشتہ اکتوبر میں بنغازی میں ہونے والی جنگ میں زخمی ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس جماعت پر سنہ 2012 میں بنغازی میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا الزام ہے جس میں امریکی سفیر کی موت ہو گئی تھی۔
اس حملے میں تین دوسرے امریکی بھی ہلاک ہوئے تھے تاہم انصار الشریعہ نے اس حملے میں شامل ہونے کی تردید کرتی ہے۔
یہ جماعت لیبیا میں شریعت کے نفاذ کی بات کرتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
یہ جماعت لیبیا میں سنہ 2011 میں کرنل قذافی کے خلاف ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں سامنے آئی ہے اور اس کے نام کا مفہوم اسلامی شریعہ کا حامی و ناصر ہے۔
اس میں مشرقی لیبیا کے بہت سے سابق باغی جنگجو گروہ شامل ہیں جن میں ابو عبیدہ بن الجراح بریگیڈ، مالک بریگیڈ اور 17 فروری بریگیڈ اہم ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
امریکہ اور اقوام متحدہ نے انصار الشریعہ کو دہشت گرد جماعت قرار دے رکھا ہے۔







