استنبول: خاتون کا خودکش حملہ، ایک اہلکار ہلاک

،تصویر کا ذریعہAFP
ترکی میں حکام کے مطابق استنبول میں ایک خاتون کے خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
حکام کے کہنا ہے کہ شہر کے مصروف سیاحتی مقام سلطان احمد مسجد کے قریب واقع ایک پولیس سٹیشن پر کیا۔
بعض اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک جانبر نہیں ہو سکا ہے۔
استنبول کے گورنر واسپ ساہن نے سرکاری ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ یہ خاتون انگریزی زبان میں بات کر رہی تھی لیکن ابھی تک اسی کی شناخت اور شہریت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔
ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ایک ہفتے میں یہ پولیس پر ہونے والا دوسرا حملہ ہے۔
گذشتہ جمعرات کو پولیس ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ اس شخص نے وزیراعظم کے دفتر کے قریب تعینات پولیس اہلکاروں پر دستی بم پھینکے تھے اور فائرنگ کی تھی۔
پولیس نے شہر کے تاریخی علاقے کو گھیرے میں لیا ہے۔ اس علاقے میں ترکی کی مشہور بلیو مسجد اور عجائب گھر واقع ہیں۔
حکام کے مطابق خودکش خاتون پولیس سٹیشن میں داخل ہوئی اور وہاں پولیس اہلکاروں کو یہ بتاتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا دیا کہ اس کا پرس چوری ہو گیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ممنوعہ مارکسٹ تنظیم ڈی ایچ کے پی سی نے اس سے پہلے استنبول میں یکم جنوری کو ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔







