دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کا جشن

،تصویر کا ذریعہEPA
دنیا بھر میں لوگ بدھ کی رات نئے عیسوی سال کا استقبال کر رہے ہیں اور اس موقع پر دنیا کے متعدد ممالک میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے اور گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد ہو رہی ہیں۔
نئے سال کی خوشیاں سب سے پہلے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں منائی گئیں جس کے بعد مشرقِ بعید کے ممالک میں سنہ 2015 کا آغاز ہوا ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ کے سکائی ٹاور پر ایک گھڑیال پر سنہ 2014 کی آخری گھڑیاں گنی گئیں اور جب رات 12 بجےتو آتش بازی کا آغاز ہوا۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
اس کے علاوہ تقریباً 15 لاکھ لوگوں کا ہجوم سڈنی کی بندرگاہ کے کنارے آتش بازی کا منظر دیکھنے کے لیے اکھٹا ہوا۔
ایئر ایشیا کی پرواز کےحادثے کے تناظر میں اس سال انڈونیشیا میں نئے سال کا جشن نہیں منایا جا رہا۔
پاکستان میں بھی پشاور میں طالبان شدت پسندوں کے ہاتھوں سکول کے طلبا کے قتلِ عام کی وجہ سے نئے سال کا استقبال نسبتاً سادگی سے ہوا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے بعد افریقہ، یورپ اور آخر میں شمالی و جنوبی امریکہ کے ممالک میں نئے سال کے آغاز کی مناسب سے تقاریب منعقد ہوں گی۔
ایسی ہی ایک تقریب کے لیے برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو کے مشہور ساحل کوپاکبانا پر لاکھوں لوگ اکھٹے ہو رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کے علاوہ امریکی شہر نیویارک کے شہری ٹائمز سکوائر میں مشہور کرسٹل بال کو نیچے گرتا دیکھ کر نئے سال کا استقبال کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
.







