مگرمچھ اور سانپ کی لڑائی میں کون جیتا؟

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
آسٹریلیا کی ریاست کوینزلینڈ میں ایک سانپ اور مگرمچھ کی لمبی لڑائی ہوئی جس کے بعد سانپ نے مگرمچھ کو لپیٹ کر مار ڈالا اور پھر اسے نگل گیا۔
یہ واقعہ ماؤنٹ اسا کی جھیل مونڈارا میں پیش آیا۔ ایک مقامی رہائشی نے اس پورے واقعے کو کیمرے میں محفوظ کر لیا۔
دس فٹ لمبا سانپ مگرمچھ کے گرد لپٹ گیا اور دونوں کی لڑائی پانچ گھنٹے تک گتھم گتھا رہے۔ لڑائی خاصی دیر تک پانی میں ہوتی رہی، آخرکار سانپ مرا ہوا مگرمچھ خشکی پر لایا اور نگل گیا۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
مقامی رہائشی ٹفنی کورلس نے پوری لڑائی دیکھی اور تصاویر لیں۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا: ’یہ لڑائی بہت دلچسپ تھی۔ سانپ نے اپنے آپ کو مگر مچھ کے گرد لپیٹا اور اور مگرمچھ کی ٹانگوں کو مضبوطی سے جکڑ لیا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’مگرمچھ کے مرنے کے بعد سانپ کے اپنے آپ کو اس کے بدن سے کھولا اور پھر اسے منھ کی طرف سے نگلنا شروع کر دیا۔‘

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
ایک اور عینی شاہد ایلس روزنتھال نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دونوں جانوروں میں پانچ گھنٹے گھمسان کی جنگ ہوتی رہی۔ انھوں نے کہا کہ آخر میں دونوں تھک کر چور ہو گئے تھے۔
انھوں نے کہا: ’یہ ایسی چیز نہیں ہے جو روز روز دیکھنے کو ملے۔‘
پائتھن نامی اژدہے اپنے شکار کے جسم کے گرد لپٹ جاتے ہیں اور اسے جکڑ کر اس کا سانس بند کر دیتے ہیں۔ اکثر سانپوں کے جبڑے لچک دار ہوتے ہیں جس کے باعث وہ اپنے جسم کے برابر شکار نگل سکتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







