شام: باغیوں نے لڑاکا طیارہ مار گرایا

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 30 اگست 2012 ,‭ 12:59 GMT 17:59 PST
شامی باغی

یہ ابھی واضح نہیں کہ طیارہ باغیوں کے کونسے گروپ نے مار گرایا

شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والے باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے شمال مغربی صوبے ادلیب میں ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

اس واقعہ کی فوٹیج عربی ٹی وی چینلز پر دکھائی گیئی ہےآ اس میں ملبے سے اٹھتا ہوا دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں باغیوں نے ایک اور لڑاکا طیارہ اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کے اور بھی دعوے کیے ہیں۔

اس واقعہ کی العربیہ ٹی وی کی ویب سائٹ پر ایک فوٹو شائع کی گئی ہے۔ ہالعربیہ کے مطابق یہ طیارہ تباہ ہونے کے بعد دو پالیٹوں کے پیرا شوٹ کے ذریعے اترتے وقت بنائی گئی ویڈیو سے

لی گئی ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق باغیوں کا تعلق آزاد شامی فوج سے تھا جبکہ الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق شامی مجاہدین بریگیڈ سے ہے۔

یہ اطلاعات اس وقت آئی ہیں جب ایران میں جاری غیر وابستہ ممالک کے اجلاس میں شام کی صورتحال پر اختلافات پیدا ہوئے۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل بھی شام میں جنگ کی وجہ سے عام لوگوں کودرپیش مسائل کے بارے بات کرنے کے لیے جعمرات کو ملے گی۔

باغی کارکنوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح دمشق کے مشرقی مضافات میں جھڑپیں ہوئی جبکہ اطلاعات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں بھی لڑائی جاری ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>