گیٹس کی جگہ پنیٹا اور پنیٹا کی جگہ پیٹریس

،تصویر کا ذریعہReuters

امریکہ نے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کی جگہ سی آئی کے موجوہ سربراہ لیون پنیٹا اور افغانستان میں اتحادی فوج کے سربراہ جنرل ڈیویڈ پیٹریس کو سی آئی کے سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واشنگٹن سے ملنے والی اطلاعت کے مطابق سی آئی اور وزارتِ دفاع میں ہونے والی ان تبدیلیوں کا باقاعدہ اعلان اس ہفتے کے آخری تک کیا جائے گا۔

رابرٹ گیٹس کو سابق صدر جارج بش نے ڈونلڈ رمز فیلڈ کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔ براک اوباما نے صدر منتخب ہونے کے بعد رابرٹ گیٹس کو وزیر دفاع کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان تبدیلیوں کے علاوہ یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ صدر اوباما رائن کروکر کو افغانستان میں امریکہ کا سفیر مقرر کریں گے۔

اوباما انتظامیہ کو ان تبدیلیوں کی سینیٹ سے توثیق کرانی پڑے گی۔