لندن میں قدیم رومن بستی

برطانیہ کے دارلحکومت لندن کے مغربی علاقے میں کھدائی کے دوران ہزاروں برس قدیم ایک رومن بستی ملی ہے۔
یہ قدیم رومن بستی انسانی ڈھانچوں اور نوادارت سے بھری ہوئی ہے۔
آثار قدیمہ کے ماہرین مغربی لندن میں واقع تاریخی سیون پارک سائٹ کے نواح میں ایک نئے ہوٹل کی تعمیر سے پہلے کھدائی کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں صرف آدھے میٹر کی گہرائی پر یہ تاریخی آثار نظر آئے جہاں رومن دور کی گیارہ ہزار سے زائد اشیاء موجود ہیں۔
اس دریافت میں رومن دور کی ایک اہم شاہراہ کا ایک حصہ بھی ملا ہے۔
میوزیم آف لندن کے ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اس تاریخی بستی سے برتنوں کے تقریباً گیارہ ہزار پانچ سو ٹکڑے، سو کے قریب سکے اور جواہرات دریافت کیے ہیں۔
میوزیم کے ایک سینئر ماہر جو لیون کا کہنا ہے کہ رومن نوادرات کے اس بڑے ذخیرے کا سطح زمین سے اتنے قریب ملنا ایک بڑی خوش قسمتی کی بات ہے۔
’یہ نوادرات بڑی حد تک ہمیں یہ معلومات فراہم کرتے ہیں کہ رومن دور کے اس گاؤں میں رہنے والے کس طرح رہتے تھے، کیسے کام کرتے تھے اور ان کی موت کیسے واقع ہوئی‘۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رومن بستی حیرت انگیز طور پر پچھلے دو ہزار برس سے ایسے ہی موجود ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







