افغانستان: نیٹو حملے میں تیس طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبے پکتیا میں نیٹو افواج نے ایک جھڑپ کے دوران تیس طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اِس جھڑپ میں نیٹو کے پانچ فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
نیٹو افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے اِس حملے میں بندوقوں، راکٹوں، گرنیڈاور مارٹرگولوں سے حملہ کیا۔
یہ حملہ فغانستان کے صوبے پکتیا میں جاری ٹرینگ پر کیا گیا۔
کیمپ میں موجود سپاہیوں نے شدت پسندوں کے اس حملے کو پسپا کرنے کے لیے ہوائی جہاز کی مدد کی درخواست کی جس پر نیٹو افواج نے ہوائی حملہ کر کے تیس شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔



