حزب اللہ سے تعلق کےجرم میں چھ سال قید

امریکہ میں نیویارک کی ایک عدالت نے ایک پاکستانی کو جزب اللہ کے لبنانی ٹی وی چینل کے پروگرام نشر کرنے کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
جاوید اقبال پر الزام تھا کہ وہ اپنی سیٹلائٹ ٹی وی کمپنی کے ذریعے المنار کی نشریات دکھا کر حزب اللہ کی مدد کر رہے تھے۔
امریکہ حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔
استغاثہ کا کہنا تھا جاوید اقبال امریکہ میں حزب اللہ کے رکن ہیں۔
جاوید اقبال نے المنار کی نشریات کو دوبارہ نشر کرنے کا اعتراف کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس سے کوئی منافع حاصل نہیں کر رہے تھے اور نہ ہی ان کا نظریاتی طور پر دہشت گردی سے کوئی تعلق ہے۔



