شہزادی ڈیانا کی فورڈ ایسکارٹ کار ساڑھے چھ لاکھ پاؤنڈز میں نیلام

،تصویر کا ذریعہPA Media
پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی کار ایک نیلامی میں 650،000 پاؤنڈز میں فروخت کر دی گئی ہے۔
شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی کالے رنگ کی 1986 ماڈل کی فورڈ ایسکارٹ آر ایس ٹربو چیشائر میں ایک خریدار نے ساڑھے چھ لاکھ پاونڈز میں خرید لی ہے۔
شہزادی ڈیانا، جو تقریباً 25 سال قبل ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں، یہ کالے رنگ کی فورڈ ایسکارٹ اگست 1985 سے تقریباً تین برس تک ان کے زیر استعمال رہی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس شہزادی ڈیانا کی 60ویں سالگرہ کے موقعے پر ان کے دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے اپنی ماں کی مجسمے کی رونمائی کی تھی۔
اس موقع پر ان دونوں کا کہنا تھا کہ 'ہم ہر روز یہ تمنا کرتے ہیں کہ کاش وہ ہمارے ساتھ ہوتیں۔‘

،تصویر کا ذریعہDOMINIC LIPINSKI
نیلام کی جانے والی اس کار کے ساتھ شہزادی ڈیانا کی تصویر چیلسی اور کینسنگٹن میں بوتیک شاپس کے باہر بنائی گئی تھی۔ کار، جس کا رجسٹریشن نمبر C462FHK ہے، بالآخر سلورسٹون آکشنز ان وارکشائر میں چیشائر سے تعلق رکھنے والے ایک خریدار کو نیلام کر دی گئی۔
لیمنگٹن سپا میں قائم نیلام گھر نے کار کی نیلامی کے موقع پر لوگوں کو بتایا کہ یہ 'کار آف دی ڈے ' ہے۔
گاڑی کی نیلامی کرنے والے جوناتھن کہتے ہیں ہے کہ شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی کار میں بہت دلچسپی ظاہر کی گئی اور فرم کو گذشتہ 12 برسوں میں ٹیلی فون کالز پر سب سے زیادہ بولیاں موصول ہوئیں تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کار کے لیے بولی ایک پاؤنڈز سے شروع ہوئی اور جلد ہی دبئی اور کوونٹری میں یہ کار خریداروں کے درمیان مسابقت کی وجہ بن گئی۔
لیکن اس کار کے لیے ساڑھے چار لاکھ پاؤنڈز کی بولی چیشائر اور دبئی سے موصول ہوئی جو بعد میں برطانیہ کے رہائشی نے جیت لی۔

،تصویر کا ذریعہPA Media
اس کار کی نیلامی کرنے والے تاجر نے اس کار کی بولی میں اضافے پر اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ 'فورڈ ایسکارٹ کے لیے 50000 پاؤنڈز کی بولی میں نے پہلے کبھی نہیں دی۔‘
جوناتھن ہمبرٹ نے پہلے کہا تھا کہ یہ کار 'تاریخی نشانی ' ہے۔
شہزادی ڈیانا اپنی کار خود چلانے کو ترجیح دیتی تھیں اور رائلٹی پروٹیکشن کمانڈ، جسے SO14 کہا جاتا ہے، کا ایک رکن مسافر سیٹ پر بیٹھ جاتا تھا۔
سنیچر کو نیلام ہونے والی کار کو پہلی اور واحد سیاہ آر ایس ٹربو سیریز 1 کے طور پر منفرد سمجھا جاتا ہے، جیسا کہ S014 اور فورڈ کے درمیان صوابدید کی وجہ سے اتفاق کیا گیا تھا، بجائے اس کے کہ یہ ایک عام سفید تیار کردہ ماڈل ہوتا۔
جون 2021 میں شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال ایک اور فورڈ ایسکارٹ 52,000 پاؤنڈ میں نیلام ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
’جذباتی تعلق`
سلور اسٹون آکشنز کے کلاسک کار سپیشلسٹ ارول رچرڈز نے کہا کہ خریدار کے پریمیم سمیت، نیلامی کی کی کل مالیت 730,000 پاؤنڈز بنتی تھی۔
انھوں نے کہا کہ نیلام گھر میں موجود ہر شخص اس قیمت پر 'حیران ' تھا، جس قیمت پر یہ کار فروخت ہوئی۔ تاہم ارول رچرڈز نے کہا کہ یہ کار نایاب اور عوام کا اس سے 'جذباتی تعلق ' تھا جس نے اس گاڑی کو خاص بنا دیا۔
فروخت سے پہلے، انھوں نے کہا تھا کہ 'خوش قسمت بولی لگانے والا ' دو چیزوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ ایک یہ کہ اسے اس ماڈل کی سب سے بہترین اور نایاب گاڑی حاصل ہو گی، اور دوسرا سماجی تاریخ کا وہ ایک اہم حصہ جو اس کار سے جُڑا ہوا ہے۔
یہ کار 'پیپلز سپورٹس کار' کے نام سے جانی جاتی تھی اور حقیقت یہ ہے کہ اسے عوام کی شہزادی (پیپلز پرنسز) نے چلایا تھا۔ اس کار کے متعلق یہ پہلو اس کار کو خاص بنا دیتا ہے۔










