پلاٹینیم جوبلی 2022 : ملکہ برطانیہ کی وہ بے تکلف تصاویر جو پہلے منظر عام پر نہیں آئیں

ملکہ ایلزبتھ بطور مکینِک کام کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیورپ میں جب جنگ شروع ہوئی تو اس وقت نوجوان شہزادی ایلزبتھ اس جنگ میں شریک ہونا چاہتی تھیں 1945 میں انہوں نے مکینِک اور ٹرک ڈرائیور کا کام کیا

وہ دنیا کے ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنکی سب سے زیادہ تصاویر لی گئی ہیں لیکن ملکہ ایلزبتھ کو شاید ہی کبھی ایسے بے فکر انداز میں دیکھا گیا ہو۔ 75 سال کے طویل عرصے تک برطانیہ پر سب سے زیادہ راج کرنے یعنی ملکہ کی تاجپوشی کی پلاٹینیم جوبلی سے متعلق تقریبات کے موقع پر پیش ہیں ملکہ کی اب تک کی کچھ بے تکلف تصاویر کا مجموعہ

شہزادہ فلپ اور ملکہ ایلزبتھ

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشن2010 میں شہزادہ فلپ اور ملکہ ایلزبتھ شیفیلڈ یونیورسٹی کے دورے کے دوران 3ڈی گلاسز سے لطف اٹھاتے ہوئے
Transparent line

ملکہ برطانیہ دنیا میں سب سے زیادہ سفر کرنے والی شاہی شخصیت ہیں۔ انہوں نے کم از کم 117 ممالک کا دورہ کیاہے اور برطانیہ میں وہ واحد انسان ہیں جنہیں پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

ملکہ الزبتھ دوئم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن1977 میں برٹش ورجن آئی لینڈ کے دورے کے دوران ایک بازار میں ملکہ الزبتھ دوئم آموں کا جائزہ لیتے ہوئے
Transparent line
28 فروری 1970 میں ملکہ مسقط کے دورے پر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن1979 میں مسقط کے دورے کے دوران پروٹوکول کے مطابق عممان کے سلطان کو ساکِت کھڑے رہنا تھا جبکہ ملکہ تیز ہوا کے دوران اپنا ہیٹ سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہیں

برطانیہ پر سب سے زیادہ عرصے تک راج کرنے والے ملکہ الیزبتھ کے چار بچے، آٹھ پوتے پوتیاں اور بارہ پڑ پوتے پوتیاں ہیں۔

بکِنگھم پیلس کی بالکنی میں ملکہ اپنے خآندان کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنٹروپِنگ آف کلر کے موقع پر ہنستا مسکراتا برطانوی شاہی خاندان: بائیں سے دائیں شہزادی اینی، شہزادہ فلِپ، ملکہ، شہزادہ چارلس، شہزادی ڈیانا اور ملکہ کی والدہ

پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس ملکہ کے سب سے بڑے بیٹے ہیں اور ولی عہد بھی ہیں

2 ستمبر 2006 میں سکاٹ لینڈ کےایک میموریل پارک میں کھیلوں کی ایک تقریب میں ملکہ اور شہزادہ چارلس.

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن2006 میں سکاٹ لینڈ میں ملکہ اپنے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس کے ساتھ کھیلوں کے ایک ایونٹ کے دوران قہقہ لگاتے ہوئے۔

اپنی سروس کے ان تمام سالوں میں ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ چارلس نے ملکہ کے ساتھ ہزاروں تقریبات میں شرکت کی اور کام کے دوران دونوں میں اچھا تال میل رہا۔

ملکہ کے ساتھ یونیفارم میں شہزادہ فلِپ

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر کرِس ینگ ایک ایسے لمحے میں ملکہ کی تصویر قید کی جب وہ مکھیوں کے ایک جھنڈ کے نکلنے کے بعد شہزادہ فلپ کے ساتھ ہنس رہی ہیں۔
Transparent line
ملکہ الزبتھ دوئم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگھڑسواری کی شوقین ملکہ1971 میں رائل ونڈزر ہارس شو میں لطف اندوز ہوتے ہوئے

اپنے پورے اقتدار کے دوران گھوڑوں کا ملکہ کا شوق بہت اہم تھا جو انکے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتا تھا۔

ملکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن2015 میں برلن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ملکہ ایک روبوٹ سے ملاقات کرتے ہوئے