زمبابوے: بھوت کے لباس میں لوگوں کو ڈرا کر چوریاں کرنے والا شخص گرفتار

افریقی ملک زمبابوے میں ایک ایسے چور کو پولیس نے حراست میں لیا ہے جو کہ چوری کے لیے 'بھوت' والا لباس پہن کر لوگوں کو ڈراتا اور پھر ان کی چیزیں چوری کر لیتا تھا۔

پولیس کے ترجمان پال نیتھی کے مطابق تحقیقات سے یہ پتہ چلا ہے کہ اس شخص کا نام نورمن چاگیویزا ہے اور اس نے اب تک دو گھروں میں ڈکیتی کی واردات کی ہے۔

خبر رساں ویب سائٹ نیوز ڈے سے بات کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ چور بھوت بن کر لوگوں کو ڈراتا اور جب لوگ بھاگ جاتے تو وہ ان کے گھر سے ان کی قیمتی چیزیں چوری کر لیتا۔

یہ بھی پڑھیے

'اس نے ایک گھر سے سیڑھی چوری کی اور ایک اور واردات میں اس نے گھر کا دروازہ باہر سے بند کر دیا اور وہاں سے سولر پینل چرانے لگا لیکن گھر کے مالک نے دروازہ توڑ کر اسے پکڑ لیا۔'

اس واقعے کے بعد پولیس نے چور کو حراست میں لے لیا اور جمعرات کے روز اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔