آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پورٹ لینڈ: چوروں نے ہیروں جڑا شاہی تاج چرا لیا
چوروں کے ایک گروہ نے پورٹ لینڈ میں شیشے کے محفوظ بکتر بند ڈبے سے لاکھوں مالیت کا ہیرے کا تاج چرا لیا۔
یہ تاج ڈچز آف پورٹ لینڈ ویویفریڈ کے لیے بنایا گیا تھا جو انھوں نے سنہ 1902 میں شاہ ایڈورڈ ششم کی تاج پوشی کے موقعے پر پہنا۔
ایک ماہر کا کہنا تھا کہ انھیں خدشہ ہے کہ اس تاج کو توڑ کر ہیروں کو الگ الگ کر کے بیچ دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں کراس لین بلڈ ورتھ میں جلی ہوئی سلور آڈی چوروں سے واردات کے لیے استعمال کی تھی۔
اس تاج پر ہیرے چاندی اور سونے میں جڑے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
چوروں نے منگل کی رات پونے دس سے دس بجے کے درمیان پورٹ لینڈ کولیکشن گیلری میں گھس کر یہ تاج چرایا جس کے بعد الارم بج اٹھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کئی خطوط پر تحقیق کر رہی ہے تاہم اس کا مرکز ملنے والی کار ہے۔
لندن کے وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میں زیورات کے محافظ رچرڈ ایڈکمبے کا کہنا تھا کہ ’یہ تاج برطانیہ کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا تھا۔‘
ڈربی کے نیلام گھر کے رکن جیمز لیوس کے مطابق یہ تاج جس وقت ڈیزائن کیا گیا تب دولت کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھی۔
’یہ تاج لاکھوں پاؤنڈ مالیت کا ہو سکتا ہے، یہ اتنا مشہور ہے کہ اسے عوام میں نہیں بیچا جا سکتا۔‘
’ایک خوفناک خیال یہ بھی ہے کہ اسے توڑ کر ہیروں کو الگ الگ کر کے بیچا گیا ہو۔‘