رمضان: کووڈ کے سائے میں مسلمان دوسری مرتبہ روزے رکھیں گے
دنیا کے مختلف ممالک میں ماہ رمضان کا آغاز ہوگیا ہے اور مسلمان جہاں کہیں بھی بستے ہیں اس مبارک مہینے کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔
ماہِ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے اور روایات کے مطابق خدا نے اسی ماہ میں قرآن نازل فرمایا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہ دوسری مرتبہ ہے کہ مسلمان کورونا کی وبا کے دوران رمضان کے روزے رکھیں گے۔

،تصویر کا ذریعہShutterstock
ماہ رمضان میں دنیا بھر کے مسلمان مسلسل 30 دن تک صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہShutterstock
روزے رکھنا ایک عبادت ہے جس کے ذریعے مسلمان خود کو خدا کے قریب محسوس کرتے ہیں اور اپنی روحانی صحت اور ذاتی ڈسپلن کو بہتر کرتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
دنیا بھر سے یہ چند تصاویر رمضان اور پہلے روزے کی تیاری کے مختلف مناظر پیش کر رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
اسلامک قمری کیلینڈر میں رمضان نواں مہینہ ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
رمضان مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مہینوں میں سے ایک ہے اور روزرے رکھنا لازمی عبادات میں سے ایک ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس مہینے میں مسلمان عبادت کرتے ہیں، خدا سے قربت حاصل کرتے ہیں اور صبر و رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAnadolu Agency
ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں متحدہ عرب امارات کے حکام نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ شام میں تقریبات سے اجتناب کریں، رشتے داروں سے ملنے جلنے کا سلسلہ کم سے کم رکھیں اور افطاریوں کے تبادلوں سے بھی گریز کریں۔

،تصویر کا ذریعہEPA
بنگلہ دیش میں حکومت نے 14 اپریل سے ایک ہفتے کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہShutterstock
بنگلہ دیش کے قصبے بریشال میں لوگ لاک ڈاؤن شروع ہونے سے پہلے سبزیاں خرید رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
13 اپریل کو عراق کے شہر موصل میں لوگ سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہAFP







