وہ بدترین امریکی سیریل کلر جو 93 عورتوں کا قاتل تھا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سیموئل لٹل جنہیں امریکا کی وفاقی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ایف بی آئی نے امریکی تاریخ کا سب سے مشہور سیرل کلر بتایا تھا 80 برس کے عمر میں وفات پا گئے ہیں۔
ریاستی حکومت نے بتایا کہ بدھ کے روز کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال میں لٹل کی موت ہوئی۔
وہ تین خواتین کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا بھگت رہے تھے۔ لیکن موت کے وقت تک انھوں نے 1970 اور 2005 کے درمیان 93 خواتین کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ لٹل کمزور افراد یا سیکس ورکرز یا منشیات استعمال کرنے والے کو نشانہ بنایا کرتے تھے۔
لٹل ایک سابق مسابقتی باکسر تھے اور وہ اپنے شکار کو گلا گھونٹنے سے پہلے گھونسوں سے مارا کرتے تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ متاثرین پہ چھری یا گولی کے زخم کے واضح نشان موجود نہیں ہوتے تھے۔
تحقیقات کے دوران بہت ساری اموات کے وجوہات غلط طے کی گئیں جیسے انہیں حادثہ یا منشیات کی زائد مقدار کیا جانا بتایا گیا اور ان کی تفتیش نہیں کی گئی۔ ایجنسی نے بتایا کہ کچھ لاشیں ابھی تک نہیں مل پائی ہیں۔
گذشتہ سال ایف بی آئی نے کہا تھا کہ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ لٹل کے تمام اعترافات ’قابل اعتبار ہیں۔

،تصویر کا ذریعہFBI
ان ہلاکتوں کا سراغ لگانے کے لیے ایف بی آئی نے متاثرین کی تصاویر بھی جاری کیں جنہں لٹل نے جیل میں بنائے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لٹل کو 2012 میں کینٹکی میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں کیلیفورنیا منتقل کردیا گیا تھا جہاں افسران نے ان پر ڈی این اے ٹیسٹ کرایا تھا۔
ان کا ریکارڈ پہلے سے ہی مجرمانہ تھا جن میں پورے ملک میں مسلح ڈکیتی سے لے کر ریپ تک کے جرائم تھے۔
ڈی این اے کے نتائج نے انہیں لاس انجلس کاؤنٹی میں 1987 اور 1989 کے درمان ہوئے تین غیر حل شدہ قتل سے جوڑ دیا۔ انھوں نے مقدمے کی سماعت میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی لیکن بالآخر انہیں تین بار عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔









