آذربائیجان، آرمینیا تنازع: ناگورنو قرہباخ میں صورتحال کیا ہے؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
حالیہ دنوں میں آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جاری جنگ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ ان دونوں ملکوں کے مابین تنازع ناگورنو قرہباخ کے متنازع خطے پر ہو رہا ہے جو کہ سرکاری طور پر آذربائیجان کا حصہ ہے لیکن اس کے انتظامی أمور آرمینین نسل کے افراد کے پاس ہے۔
موجود لڑائی دہائیوں میں ہونے والی سب سے بڑی لڑائی ہے اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھیرایا ہے۔
آذربائیجان اور آرمینیا نے 1988 سے لے کر 1994 تک اس خطے پر جنگ کی تھی اور بالآخر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر باضابطہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

،تصویر کا ذریعہEPA
دونوں فریقین نے بھاری گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں شہروں علاقوں میں مکانات اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اس تصویر میں ناگورنو قرہباخ کے رہائشی نظر آ رہے ہیں جنھوں نے اپنا علاقہ چھوڑ کر آرمینیا کے ایک سرحدی حصے میں پناہ حاصل کی اور وہاں انھیں کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔.

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آذربائیجان کے فوجی ناگورنو قرہباخ کے دارالحکومت سٹیپناکرٹ پر گولہ باری کر رہے ہ
شہر سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی اطلاعات ہیں اور آرمین پریس کے خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میں بجلی نہیں ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ناگورنو قرہباخ میں حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے آذربائیجان کے دوسرے سب سے بڑے شہر گانجا میں فوجی ائیرپورٹ پر گولی باری کی
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
خدشہ ہے کہ دونوں فریقین کے فوجیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن سرکاری طور پر دیے گئے اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہوئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آذربائیجان کی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے خطے کے کئی گاؤوں پر قابو پا لیا ہے جبکہ ناگورنو قرہباخ کے حکام نے کہا ہے کہ انھوں نے اگلے مورچوں پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آذربائیجان کی حکومت نے کہا ہے کہ رہائشی عمارتیں اور تاریخی مقامات کو اس لڑائی میں نقصان پہنچا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
دونوں فریقین کی جنگ سے ان کے شہریوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔









