امریکہ میں موت کی سزا پانے والے مجرموں نے آخری بار کیا کھانے کی خواہش کی؟

،تصویر کا ذریعہBlack
امریکہ میں موت کی سزا کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے فوٹو گرافر جیکی بلیک نے اُن کھانوں کی تصاویر بنائی ہیں جو سزائے موت پانے والے مجرموں کی طرف سے اپنے آخری کھانے کے طور پر طلب کیے گئے تھے۔
ایک امریکی فوٹوگرافر نے اس پراجیکٹ کی تفصیلات لکھتے ہوئے کہا کہ ’ایک ایسا جرم جو آپ سے سر زد ہوا ہو یا شاید نہ ہوا ہو اس کی سزا پانے سے پہلے اپنے آخری کھانے کی درخواست کرتے وقت آپ کو کیسا لگے گا؟
اگر وہ کھانا اپنے سامنے رکھ کر دیکھیں تو شاید ہم اس ذہنی کیفیت کو سمجھ سکیں جس سے وہ گزرتے ہیں۔
شاید ہمیں نیت (مقاصد) اور نظام عدل کے ساتھ اپنے مجرمانہ تعاون پر غور کرنا چاہیے۔ شاید اسی طرح ہم سزا یافتہ مجرمان کے ساتھ ہمدردی پیدا کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیے
بلیک نے ان مجرموں کے پس منظر کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں کہ انھوں نے کتنے عرصے تک تعیلم حاصل کی، ان کا پیشہ کیا تھا اور ان کی آخری خواہش یا بیان کیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ڈیویڈ وائن سٹوکر

،تصویر کا ذریعہBlack
16 جون 1997 کو سزا پائی
تعلیم : آٹھ برس
پیشہ: ترکھان اور بھاری مشینوں کے آپریٹر
آخری بیان: مجھے نقصان پر دلی افسوس ہے لیکن میں نے کسی کو قتل نہیں کیا۔
اینتھونی رے ویسٹلی

،تصویر کا ذریعہBlack
13 مئی 1997 کو سزا پائی
تعلیم: آٹھ برس
پیشہ: مزدوری
آخری بیان: میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے کسی کو قتل نہیں کیا۔ میں سب سے پیار کرتا ہوں۔
تھومس اینڈی بیئر فوٹ

،تصویر کا ذریعہJackie Black
30 اکتوبر 1984 کو سزا پائی
تعلیم: معلوم نہیں
پیشہ: تیل کے کنوئیں پر ملازم
آخری بیان: میں امید کرتا ہوں کہ ایک دن ہم پیچھے مڑ کر جو گناہ ہم اب کر رہے ہیں وہ دیکھیں گے، جب جادوگرنیوں کی طرح ہمیں بھی جلایا جا رہا ہو۔
میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے کسی سے نفرت نہیں ہے۔ میں سب کو معاف کرتا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہر کوئی جس کے خلاف میں نے کبھی کچھ کیا ہو مجھے معاف کر دیں گے۔
میں سارا دن اس بیوہ کے لیے دعا کرتا رہا ہوں کہ وہ اپنے دل سے نفرت نکال دے کیونکہ یہ نفرت کسی بھی اور گناہ کی طرح اسے جہنم میں لے جا سکتی ہے۔ میں نے جس کسی کے ساتھ جو کچھ بھی برا کیا ہے اس پر میں معافی چاہتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ وہ مجھے معاف کر دیں گے۔
جیمز رسل

،تصویر کا ذریعہJackie Black
سزا پانے کی تاریخ 19 ستمبر 1991
تعلیم: دس سال
پیشہ: موسیقار
آخری بیان: یہ تین منٹ طویل تھا جسے نہ لکھا گیا اور نہ ہی ریکارڈ کیا گیا۔
جیفری ایلن بارنی

،تصویر کا ذریعہJackie Black
سزا پانے کی تاریخ 16 اپریل 1986
تعلیم: معلوم نہیں
پیشہ: معلوم نہیں
آخری بیان: ’جو کچھ میں نے کیا میں اس پر معافی مانگتا ہوں۔ میں اسی کا مستحق تھا۔ حضرت عیسیٰ مجھے معاف کر دیں۔‘
جونی فرینک گاریٹ

،تصویر کا ذریعہJackie Black
سزا کی تاریخ: 11 فروری 1992
تعلیم: سات برس
پیشہ: مزدور
آخری بیان: میں اپنے خاندان والوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھے پیار دیا اور میرا خیال رکھا۔ باقی دنیا میری طرف سے بھاڑ میں جائے۔
ولیم پرنس ڈیوس

،تصویر کا ذریعہJackie Black
سزا کی تاریخ 14 ستمبر 1999
تعلیم: سات برس
پیشہ: مزدوری
آخری بیان: میں اپنے گھر والوں کو یہ کہنا چاہوں گا کہ میں کس قدر شرمندہ ہوں اپنی روح اور اپنے دل کی گہرائیوں میں اس دکھ اور تکلیف پر جو میں نے انھیں اپنی حرکتوں کی وجہ سے پہنچائی۔ میں موت کے چبوترے سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ان تمام برسوں کے دوران مجھے پیار دیا۔ میں امید کرتا ہوں کہ اپنا جسم عطیہ کرنے کے باعث اس کے کچھ حصے کسی کے کام آ سکیں گے۔ مجھ بس اتنا ہی کہنا ہے ۔۔۔وارڈن۔ آخر میں میں کہنا چاہوں گا کہ ان کاؤ بوائز کا کیا ہو گا۔
جیرالڈ لی میچل

،تصویر کا ذریعہJackie Black
سزا کی تاریخ: 22 اکتوبر 2001
تعلیم: دس سال
پیشہ: ترکھان
آخری بیان: میں شرمندہ ہوں اس تکلیف پر جو میں نے دی۔ جو زندگی میں نے تم سے چھین لی اس پر شرمندہ ہوں۔ میں خدا سے معافی مانگتا ہوں۔ میں تم سے بھی معافی مانگتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ مشکل ہے لیکن جو میں نے کیا اس پر میں معافی چاہتا ہوں۔
اپنی فیملی سے کہتا ہوں کہ میں تم میں سے ہر ایک کو چاہتا ہوں۔ صبر سے کام لینا۔ تمھیں معلوم ہے کہ میرا پیار ہمیشہ تمارے ساتھ رہے گا۔ میں جانتا ہوں کہ میں اپنے گھر جا رہا ہوں اپنے خدا کے ساتھ رہنے۔ میرے لیے خوشی کے آنسو بہاؤ۔
رابرٹ انتھونی میڈن
سزا کی تاریخ: 28 مئی 1997
تعلیم: 12 سال
پیشہ: باورچی
’میں تمہاری تکلیف اور تمہارے درد پر معافی مانگتا ہوں لیکن میں نے ان لوگوں کو قتل نہیں کیا۔ امید ہے کہ ہم اپنے بارے میں اور دوسرے کے بارے میں سیکھیں گے۔ اور ہم نفرت اور بدلے کے چکر کو ختم کرنے کے بارے میں سیکھیں گے اور جو اس دنیا میں ہو رہا ہے اس کے بارے میں۔ میں اس سارے سلسلے میں جو کہ غلط ہے میں اس پر سب کو معاف کرتا ہوں۔‘
رابرٹ انتھونی میڈن نے اپنا آخری کھانا کسی بے گھر شخص کو دینے کی درخواست کی تھی جو قبول نہیں کی گئی۔
جیمز بیتھہرڈ

،تصویر کا ذریعہJackie Black
سزا کی تاریخ: نو دسمبر 1999
تعلیم: 15 سال
پیشہ: موٹر مکینک
ان کے مقدمے کے بعد استغاثہ کے اہم گواہان نے اپنے بیان واپس لے لیے اور تین ارکان نے نرم سزا دینے کی درخواست کی۔
آخری بیان: میں اس اعتراف سے کہ مجھے اپنے خاندان سے بہت پیار ہے اپنا بیان شروع کرنا چاہوں گا۔ دنیا میں کسی اور شخص کی فیملی میری فیملی سے اچھی نہیں ہو گی۔
میرے والدین دنیا کے بہترین والدین ہیں۔ کسی بھی شخص کی زندگی اتنی بہتر نہیں ہو سکتی تھی جتنی میری تھی۔ مجھے اپنی بیٹی اور بیٹے پر بہت فخر ہے۔
کئی ایسے مسائل ہیں جن پر میں بات کرنا چاہوں گا کیونکہ یہ ان چند موقعوں میں سے ایک ہے جب لوگ میری بات سنیں گے۔ امریکہ ایک ایسے مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں انسانی زندگی کی قدر صفر ہو گئی ہے۔
میری موت ایک بڑی بیماری کی علامت ہے۔ کسی موڑ پر حکومت کی آنکھیں کھلیں گی کہ وہ دوسرے ممالک میں معصوم بچوں کو قتل کرنا بند کرے۔
اقتصادی پابندیاں جو ایران، عراق، کیوبا اور ایسی دوسری جگہوں پر لگائی گئی ہیں ان سے دنیا کو بدلنے میں کوئی مدد نہیں مل رہی بلکہ وہ معصوم بچوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
غالباً کئی اعتبار سے اس سے بھی زیادہ اہم یہ بات ہے کہ ہم ماحول کے ساتھ کیا رہے ہیں اور یہ بہت تباہ کن ہے کیونکہ جب تک ہم اسی سمت میں جاتے رہیں گے جس میں ہم جا رہے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ ہم دوسرے لوگوں کے ساتھ کیا کر رہے ہیں اس لیے کہ ہر کوئی آخر میں ختم ہو جائے گا۔
ان چند ذرائع میں ایک اہم ذریعہ جس سے دنیا کو کبھی سچ معلوم ہو سکے اور جس سے لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ کیا ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ جب تک ہم آزاد پریس کی حمایت کرتے رہیں گے۔
میں دیکھ سکتا ہوں کہ پریس ایک آزاد ذریعے کے طور پر زندہ رہنے کے لیے مشکلات کا شکار ہے اور کوششیں کر رہا ہے۔













