لومڑی کے پاس سے محلے کی 100 سے زیادہ جوتیاں برآمد

لومڑی (فائل فوٹو)
،تصویر کا کیپشنلومڑی محلے دراوں کی جوتیاں چوری کر رہی تھی (فائل فوٹو)

جرمنی کے شہر برلن کے ایک سرسبز و شاداب نواحی علاقے میں ایک لومڑی کے پاس سے 100 چپلیں ملی ہیں۔

سیلنڈورف نامی علاقے کے مکین کئی دنوں سے پریشان تھے کہ ان کے گھر کے باغیچوں سے چپلیں اور سپورٹس کے جوتے غائب ہو رہے ہیں۔

مقامی اخبار ٹاگس شپیگل کے مطابق آخر کار ایک شخص نے علاقے میں ایک لومڑی کو منہ میں ایک نیلی چپلوں کی جوڑی دبائے لے جاتے ہوئے دیکھا۔ اس شخص کے اپنے سپورٹس کے جوتے بھی چوری ہوچکے تھے۔

اس شخص نے دیکھا کہ اس لومڑی نے 100 سے زیادہ جوتے اکٹھے کر رکھے ہیں لیکن ان میں اس کے اپنے جوتے نہیں تھے۔

اس شخص نے علاقے کی ’نیبرہوڈ واچ‘ ویب سائٹ پر اپنے جوتوں کے چوری ہونے کی شکایت کی تھی اور جب اس نے دیکھا کے دوسرے لوگ بھی اسی قسم کی شکایات کر رہے ہیں تو اسے شک ہوا کی شاید یہ کسی لومڑی کا کام ہو۔

اس مقامی اخبار کے ایڈیٹر فیلکس ہاکن بروش نے ٹوئٹر پر شوہد بھی ہوسٹ کیے ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام