دنیا بھر سے رواں ہفتے کے دوران لی گئی چند بہترین تصاویر

دنیا بھر سے رواں ہفتے کے دوران لی گئی چند بہترین تصاویر۔

ڈھاکہ

،تصویر کا ذریعہMohammad Ponir Hossain / Reuters

،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر دو حجام مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گاہکوں کی حجامت بنانے میں مصروف ہیں
لندن

،تصویر کا ذریعہDylan Martinez / Reuters

،تصویر کا کیپشنلندن میں ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے عنوان کے تحت ہونے والے مظاہروں میں ایک احتجاج کرنے والا شخص پیٹرک ہوٹچنسن مخالف کیمپ کے زخمی احتجاجی شخص کو محفوظ مقام کی طرف لے جا رہا ہے۔ پیٹرک کے اس عمل کو میڈیا اور عوام میں بہت پذیرائی ملی
شمالی کوریا

،تصویر کا ذریعہKCNA / Reuters

،تصویر کا کیپشنشمالی کوریا کے لیڈر کم جانگ اُن کی بہن کم یو جانگ نے چند روز قبل جنوبی کوریا کو حملے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد شمالی کوریا کے سرحدی شہر کیسانگ میں واقع انٹر کوریا رابطہ آفس کو منہدم کر دیا گیا
نیو یارک

،تصویر کا ذریعہCaitlin Ochs / Reuters

،تصویر کا کیپشننیو یارک کے علاقے بروکلین میں ڈاگ ہیسبروئک اپنی بیٹی لائیڈیا پر اس کی سکول گریجوئیشن کی تقریب کے موقع پر شیرنی انڈیل رہے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے اس طرح کی تقریبات گھروں میں ہی منعقد کی جا رہی ہیں
مارلین

،تصویر کا ذریعہPaul Childs / Reuters

،تصویر کا کیپشنبچے گھروں میں رہتے ہوئے گھڑ سواری کے مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تین سالہ مارلین کولز اپنی مصنوعی گھوڑے پر بیٹھا رائل ایسکاٹ مقابلہ ٹی وی پر دیکھ رہا ہے
ترکی

،تصویر کا ذریعہErdem Sahin / EPA-EFE

،تصویر کا کیپشنترکی میں کورونا سے متعلقہ پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں۔ استنبول کے شہری ایک ریستوران میں سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے کھانا نوش کرنے میں مصروف ہیں
ہانگ کانگ

،تصویر کا ذریعہAnthony Wallace / AFP

،تصویر کا کیپشنہانگ کانگ میں ڈزنی تھیم پارک کو پانچ ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اس تصویر میں سیاح اس پارک میں سیلفی لے رہے ہیں
ارجنٹینا

،تصویر کا ذریعہJuan Ignacio Roncoroni / EPA-EFE

،تصویر کا کیپشنارجنٹینا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے انتہائی سخت لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جس کے باعث یہاں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت انفیکشن کی شرح کافی کم ہے
انگلینڈ

،تصویر کا ذریعہPeter Byrne / PA Media

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ میں چیسٹر چڑیا گھر کو عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ہنا اوونز زرافوں کو ان کے گھر سے باہر نکالنے کے لیے دروازے کھول رہی ہیں

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔