کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن، دنیا بھر میں مسلمان رمضان کیسے منا رہے ہیں؟

A Muslim devotee attends a prayer on the first day of the holy month of Ramadan during a government-imposed nationwide lockdown in Kathmandu

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایک مسلمان نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں نماز ادا کرتے ہوئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے
Presentational white space

دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان رواں برس رمضان کو مختلف انداز میں منا رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وبا سے نمنٹنے کے لیے مختلف ممالک نے کچھ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جن میں مسجدوں کو بند کیا گیا ہے اور اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب دنیا کی ایک اعشاریہ آٹھ بلین مسلمان آبادی طوع سحر سے غروب آفتاب تک کھانے، پینے، سگرٹ اور سیکس سے پرہیز کر رہی ہے۔

عام طور پر رمضان میں خاندان اور دوست احباب مل کر روزہ افطار کرتے ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں۔

لیکن اس برس لوگوں کو یہ مقدس مہینہ گھر میں رہ کر گزارنا ہو گا۔

یہ اسلامی کیلینڈر کا نواں مہینہ ہے اس کی شروعات زیادہ تر ممالک میں جمعے کو ہوئیں۔

دنیا کے مختلف ممالک خاص طور پر جہاں کورونا کی وبا سے بہت ہلاکتیں ہوئیں ہیں وہاں اس بار خوشیوں اور تقاریب کو منانے کے بجائے اداسی کی فضا ہے۔

یروشلم میں مسجدِ اقصیٰ کو مارچ کے وسط میں بند کر دیا گیا تھا اور یہ رمضان میں بھی نہیں کھولی جائے گی۔

حتیٰ مسلمانوں مکّہ کی مسجد الحرام میں بھی کرفیو کے باعث عام افراد اور زائرین کی آمد ممکن نہیں۔

سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

The Kaaba in Mecca's Great Mosque stands largely empty

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمکّہ کی مسجد الحرام کا منظر جہاں عام طور پر رمضان میں نمازیوں کی غیر معمولی تعداد ہوتی ہے کرفیو کی وجہ سے اس کا بڑا حصہ خالی ہے
An imam arrives to make the call to pray in New York

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننیویارک جہاں ایک موذن ظہر کی نماز کے لیے اذان دے رہا ہے لیکن پابندی کی وجہ سے مسجد میں نماز کے لیے کوئی نمازی نہیں آ پائے گا
Customers wait to buy food in Lahore, Pakistan

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنلاہور میں لوگ افطاری کا سامان لینے کے لیے سماجی دوری کا ضابطہ اپنائے ہوئے ہیں
A man breaks his fast outside the empty Jama Masjid in Delhi

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشندہلی کی جامعہ مسجد کے باہر ایک شخص روزہ افطار کرتے ہوئے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسجد بند ہے
A Muslim woman wearing a face mask and rubber gloves prays

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیروشلم میں ایک مسلمان خاتون دعا کرتے ہوئے
An imam in Indonesia broadcasts a recitation of the Koran

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا جو دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا اسلامی ملک ہے۔ حکومت نے وہاں سفری پابندی عائد کر رکھی ہیں
Street vendors sell food in Niger's capital Niamey

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننائجر کے دارالحکومت نیامی میں کورنا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں جن میں باجماعت نماز پر بھی پابندی ہے ۔ وہاں کے مکینوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا لیکن اب وہاں پر خاموشی کا راج ہے
Women look from the windows of their house in the town of Toukh, Egypt

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیہ مصر کے قصبے توخ کے ایک گھر کا منظر ہے جسے رمضان کی آمد پر سجایا گیا ہے۔ ملک میں رات کے وقت کا کرفیو نافذ ہے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔