کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کی تنہائی میں گھر کی کھڑکی سے دنیا کیسی نظر آتی ہے؟
جیسے جیسے زیادہ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اپنے گھروں کے اندر رہنا شروع ہورہے ہیں، سٹیفن لوکن نے نیو یارک میں ایسے خاندانوں کی تصاویر لینا شروع کیں جو بروکلن میں آئسولیشن میں رہ رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

ابتدائی طور پر لوکن نے لوگوں کے برآمدوں سے تصاویر لیں لیکن بعد میں انھیں احساس ہوا کہ انھیں کھڑکی کے پیچھے سے دکھانا زیادہ دلچسپی کا باعث بنے گا۔
انا بیتھ روساکیز اور ان کی بیٹی میری روساکیز
ان کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے وہ اپنے پروجیکٹ کو آگے بڑھاتے رہے تو کھڑکی سے تصویر لینے کا خیال زیادہ بہتر لگا۔ کھڑکی وہ مقام ہے جہاں سے ہم باہر کی دنیا کا نـظارہ کرتے ہیں، یہ صیحح معنوں میں وہ جگہ ہے جہاں سے لوگ ہمیں دیکھ سکتے ہیں اور ہم دنیا کو کیسے دیکھ سکتے ہیں، یہ وہ جگہ ہے جہاں سے عام طور پر ہم اندر یا باہر نہیں جا سکتے۔

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

لوکن نے ہر خاندان کو کہا کہ وہ دنیا کے لیے اپنا ایک پیغام دیں۔
یہ پروجیکٹ ایک ہفتے سے چل رہا ہے لیکن اس پر سوشل میڈیا پر بڑا اچھا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
لوکن اس کام کو اس وقت تک جاری رکھنا چاہتے ہیں جب تک ایسا کرنا محفوظ ہے۔

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

لوکن کا کہنا ہے کہ اس غیر یقینی اور افراتفری کے وقت میں جب صیحح معنوں میں لوگ غیر معینہ مدت کے لیے ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے ہیں ایسے میں یہ پروجیکٹ لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنے کا احساس دلائے گا۔
ان کے خیال میں اگر ہم ایک دوسرے سے رابطے بحال رکھیں اور ایک دوسرے سے براہ راست، دیانت داری اور مثبت انداز میں جڑے رہیں تو ہم اس مشکل سے اکھٹے باہر نکل سکتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ سب (گھروں تک محدود رہنا) آسان نہیں ہوگا لیکن اس کے علاوہ کچھ اور تدبیر بھی ممکن نہیں ہے۔
گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔
اور جیسا کہ میرے اپنے بچوں کے دستخط بتا رہے ہیں کہ جلد ہم سب اکھٹے ہونگے۔

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

،تصویر کا ذریعہStephen Lovekin/REX/Shutterstock

تمام فوٹوز بشکریہ سٹیفن لوکن/شٹرسٹاک