آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
#CoronaVirus: ہانگ کانگ میں مسلح ڈاکوؤں نے سینکڑوں ٹوائلٹ رولز چوری کر لیے
ہانگ کانگ میں مسلح ڈاکوؤں نے 1000 ہانگ کانگ ڈالرز (130 امریکی ڈالر، 98 پاؤنڈز) مالیت کے سینکڑوں ٹوائلٹ رولز چوری کر لیے ہیں۔
ہانگ کانگ میں اس وقت ٹوائلٹ رولز کی قلت پائی جاتی ہے۔ یہ صورتحال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد گھبراہٹ میں کی گئی خریداری کے بعد پیدا ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے چاقو لہراتے ہوئے منگ کوک ضلع میں ایک سپر مارکیٹ کے باہر ڈلیوری کرنے والے شخص کو لوٹ لیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے کچھ چوری شدہ رولز برآمد کر لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
چوری کا یہ واقعہ پیر کو منگ کوک ضلعے میں علی الصبح پیش آیا۔ ہانگ کانگ کا یہ علاقہ جرائم کے گروہوں کے لیے مشہور ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مقامی اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیلیوری ورکر کو اس وقت دھمکی دی جب وہ ویلکم سپر مارکیٹ کے باہر ٹوائلٹ پیپر کے رولز اتار چکا تھا۔
ایپل ڈیلی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 600 ٹوائلٹ پیپر رولز جن کی قیمت 1695 ہانگ کانگ ڈالرز ہے، چوری ہو گئے ہیں۔
شہر بھر کے سٹورز میں نیا سامان آنے پر لمبی قطاریں اور سامان فوراً ختم ہوتے دیکھا گیا ہے۔
حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود کہ کورونا وائرس پھیلنے سے سپلائی متاثر نہیں ہو رہی، ہانگ کانگ کے رہائشی ٹوائلٹ پیپر ذخیرہ کر رہے ہیں۔
پریشانی کا شکار لوگ چاول، پاستا اور صفائی ستھرائی کا سامان بھی خریدتے دیکھے گئے ہیں۔
کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے بڑھ گئی ہے۔ ہانگ کانگ کے باشندے خود کو کورونا وائرس سے بچانے کی کوششوں میں لگے ہیں اسی لیے چہرے کے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’تین افراد نے چاقو لہراتے ہوئے ایک ڈلیوری کرنے والے شخص کو دھمکی دی اور 1000 ہانگ کانگ ڈالز (130 امریکی ڈالر، 98 پاؤنڈ) مالیت کے سینکڑوں ٹوائلٹ رولز چوری کر لیے۔‘
حکام خوف و ہراس میں کی جانے والی خریداری کا الزام آن لائن پھیلنے والی افواہوں پر عائد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کھانے پینے اور گھریلو سامان کی فراہمی مستحکم ہے۔
سنگاپور میں بھی خریدار ٹوائلٹ رولز، ہینڈ سینیائٹرز اور چہرے کے ماسک خریدتے پائے گئے۔ سنگاپور میں اب تک 75 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔