بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی تصاویر

عراق کے شہر بغداد میں منگل کو ہزاروں مظاہرین اور ملیشیا کے جنگجوؤں نے امریکی سفارتخانے کے باہر جمع ہو کر پرتشدد احتجاج کیا اور اطلاعات کے مطابق مظاہرین سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

امریکی سفارت خانے پر دھاوا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

روئٹرز نے عراقی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا تھا کہ بغداد میں امریکی سفیر اور سفارتی عملے کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے پر دھاوا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

مظاہرین اتوار کو عراق اور شام کی سرحد کے قریب ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کتائب حزب اللہ کے اڈوں پر امریکی فضائی حملوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔

امریکی سفارت خانے پر دھاوا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ظاہرین نے سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد وہاں نماز بھی ادا کی۔

امریکی سفارت خانے پر دھاوا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی، پانی کی بوتلیں سفارتخانے پر پھینکیں، اور باہر لگے سکیورٹی کیمرے توڑ دیے۔

امریکی سفارت خانے پر دھاوا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

مظاہرین نے دیواروں اور کھڑکیوں پر کتائب حزب اللہ کی حمایت میں وال چاکنگ بھی کی۔

امریکی سفارت خانے پر دھاوا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

مظاہرین کو سفارت خانے میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے عراقی سپیشل فورسز کے دستے مرکزی دروازے پر تعینات کر دیے گئے تھے۔

امریکی سفارت خانے پر دھاوا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

۔