گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ سے لے کر وکلا اور ڈاکٹرز کی ہنگامہ آرائی تک، پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

پولیس وین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 11 دسمبر کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے باعث متعدد سرکاری املاک کو نقصان پہنچا اور علاقہ کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنا رہا۔
اورنج لائن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندس دسمبر کو پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن منصوبے کے ٹیسٹ رن کا افتتاح کیا گیا لیکن فی الحال اس ٹرین کو عوام کے لیے نہیں کھولا جائے گا۔
آصف زرداری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن11 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دو مقدمات میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
فیشن شو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن8 دسمبر بروز اتوار لاہور میں فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ماڈلز نے عروسی اور موسم سرما کے حوالے سے ملبوسات پہن کر کیٹ واک کی۔
شراب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکراچی میں ایک اہلکار ملک میں غیرقانونی طور پر درآمد شدہ شراب کی بوتل کو تلف کر رہا ہے۔
زیارت برف

،تصویر کا ذریعہBBC/KhairMuhammad

،تصویر کا کیپشنجمعرات کو صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت اور اس کے نواحی علاقوں نے موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 8 انچ تک برف پڑی۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ساتھ ملک میں ایک دہائی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ یہ ٹیسٹ سیریز دو میچز پر مشتمل ہے، پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی جبکہ دوسرا کراچی میں کھیلا جائے گا۔