گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

چارسدہ میں درختوں کی کٹائی سے لے کر لاہور میں شادی بیاہ کے لباس کی نمائش تک، پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

لاہور

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلاہور میں ایک مصور ٹرک پر رنگا رنگ نقش و نگار بنا رہے ہیں
راوی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلاہور میں دریائے راوی کے کنارے خانہ بدوش افراد کے بچے بھینسوں کے سامنے کھیل رہے ہیں
لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنلاہور میں برائیڈل کلچر ویک کے موقعے پر شادی کے ملبوسات کی نمائش کی جا رہی ہے
لاہور

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلاہور کے مضافات میں بچے جھولوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں
پشاور

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنصوبہ خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں ایک مزدور تازہ کاٹی گئی لکڑیاں ایک ٹرک میں رکھ رہے ہیں
کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسردیوں کی آمد کے ساتھ پاکستان کے مختلف شہروں میں جابجا سوپ بیچنے والے نظر آتے ہیں۔ کراچی کی ایک دوکان میں مرغی کا سوپ بیچا جا رہا ہے
پی سی بی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر، ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں ایک میڈیا بریفینگ سے خطاب کیا۔ پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا سے تقریباً ایک دہائی الگ گزارنے کے بعد مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو پاکستانی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے
لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 3 نومبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا۔ معذور افراد کی بحالی کے لیے بنائی گئئ غیر منافع بخش فلاحی تنظیم ، پاکستان سوسائٹی کی ملازمہ مصنوعی اعضا تیار کر رہی ہیں
خواتین
،تصویر کا کیپشنخواتین پر تشدد اور انھیں ہراساں کرنے کے واقعات کو ایک مصور کیسے محسوس کرتا ہے اور وہ رنگوں کے ذریعے اس کا اظہار کیسے کرتا ہے اس مقصد کے لیے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا